نئی دہلی/ آواز دی وائس
دو سیشنز کی گراوٹ کے بعد جمعرات کو ابتدائی کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔
امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ایمرجنسی اختیارات کے تحت درآمدات پر بڑے پیمانے پر محصولات عائد کرنے سے روک دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد عالمی بازاروں میں بہتری کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
بی ایس ای سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 504.57 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,816.89 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ این ایس ای نفٹی 137.25 پوائنٹس بڑھ کر 24,889.70 پوائنٹس پر رہا۔
سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے انفوسس، ٹاٹا اسٹیل، ٹیک مہندرا، ایچ سی ایل ٹیک، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، سن فارما، ٹاٹا موٹرز اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے شیئرز منافع میں رہے، جبکہ الٹراٹیک سیمنٹ، بجاج فائننس، بجاج فِن سَرو اور نیسلے کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔
ایشیائی بازاروں میں جنوبی کوریا کا کوسپی، جاپان کا نِکّی 225، شنگھائی کا ایس ایس ای کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ مثبت رجحان میں رہے۔
امریکی بازار بدھ کے روز گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ عالمی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 1.11 فیصد اضافے کے ساتھ 65.62 ڈالر فی بیرل رہی۔
شیئر بازار کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) نے بدھ کو 4,662.92 کروڑ روپے کے شیئرز کی خالص خریداری کی۔