گراوٹ کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ بند

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-05-2025
گراوٹ کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ بند
گراوٹ کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ بند

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستانی شیئر بازار میں گزشتہ چند دنوں سے جاری تیزی آج تھم گئی۔ آج (20 مئی 2025) صبح بازار ہرے نشان پر کھلا تھا، لیکن کچھ ہی دیر بعد یہ سرخ نشان پر تجارت کرنے لگا۔ کاروباری سیشن کے اختتام پر دونوں انڈیکس بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ بی ایس ای سینسیکس آج بازار بند ہونے کے وقت 872 پوائنٹس نیچے گر گیا جبکہ نفٹی 50 میں 261 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر سینسیکس 872.98 پوائنٹس (1.06 فیصد) کی گراوٹ کے ساتھ 81186.44 پر بند ہوا۔ وہیں نفٹی 50 آج 261.55 پوائنٹس (1.04 فیصد) کی گراوٹ کے بعد 24,683.90 کے سطح پر بند ہوا۔