نئی دہلی/ آواز دی وائس
ایشیائی بازاروں میں مثبت رجحان کے درمیان بدھ (21 مئی) کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ ایچ ڈی ایف سی بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے شیئرز میں اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کی وجہ سے بینچ مارک انڈیکس نفٹی-50 اور بی ایس ای سینسیکس سبز نشان میں کھلے۔ آج غیر ملکی سرمایہ کاروں کا رجحان، کمپنیوں کے چوتھی سہ ماہی کے نتائج اور عالمی بازاروں سے ملنے والے اشارے نفٹی-50 اور سینسیکس کی رفتار کو متاثر کریں گے۔
تیس شیئرز پر مشتمل بی ایس ای سینسیکس تقریباً 140 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,327.61 پر کھلا۔ صبح 9:30 بجے یہ 210.01 پوائنٹس یا 0.26 فیصد بڑھ کر 81,396.45 پر پہنچ گیا۔ سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے 18 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ دیکھا گیا۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی-50 بھی مضبوطی کے ساتھ 24,744.25 پر کھلا، اور صبح 9:30 بجے یہ 46.05 پوائنٹس یا 0.19 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,729.95 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
گزشتہ روز کی گراوٹ
منگل کے روز بازار میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی تھی۔ سینسیکس 872.98 پوائنٹس یا 1.06 فیصد گر کر 81,186.44 پر بند ہوا، جبکہ نفٹی 261.55 پوائنٹس یا 1.05 فیصد گر کر 24,683.90 پر بند ہوا۔
سینسیکس کی جن کمپنیوں کے شیئرز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں شامل ہیں:
سن فارما
نیسلے انڈیا
الٹراٹیک سیمنٹ
ایچ یو ایل
ایچ ڈی ایف سی بینک
ٹاٹا موٹرز
ماروتی سوزوکی
ان کمپنیوں کے شیئرز میں 0.5 فیصد سے 1.5 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نقصان اٹھانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں:
ایٹرنل
انڈس انڈ بینک
اڈانی پورٹس
کوٹک بینک
بجاج فنانس
رِلائنس انڈسٹریز
ایف آئی آئیز نے فروخت کیے 10,016 کروڑ کے شیئرز:
ادارہ جاتی سرمایہ کاری کے محاذ پر، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے 10,016.10 کروڑ روپے کے شیئرز بیچے، جبکہ مقامی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے 6,738.39 کروڑ روپے کے شیئرز خریدے۔
اس کے علاوہ جن دیگر کمپنیوں کے نتائج متوقع ہیں ان میں شامل ہیں
او این جی سی، انٹرگلوب ایوی ایشن، پاور فائنانس کارپوریشن، مینکائنڈ فارما، این ٹی پی سی گرین انرجی، ریل وکاس نگم، کولگیٹ پامولیو، آئل انڈیا، انڈس انڈ بینک، یو این او منڈا، ایسٹرال، نیشنل ایلومینیم کمپنی، اراکون، ٹرائیڈنٹ، گیلنٹ اسپات، اسٹار سیمنٹ، وی اے ٹیک، ایچ جی انفرا، گوکلداس ایکسپورٹس، گلف آئل، جی ایم ایم فاڈلر، نیرا لون، وی آر ایل لاجسٹکس، پروٹین ای-گورننس، وائبھو گلوبل، ماسچپ ٹیکنالوجیز، انڈین میٹلز اینڈ فیرو الائیز، ڈش مین کاربوجین، ٹیم لیز، پرنس پائپس، انٹراک بلڈنگ سلوشنز، میریتھن نیکسٹ جن، کیوپڈ، جیو جت فائنانشل، الپیکس سولر، ڈِسا انڈیا، اسٹوو کرافٹ، کلبرن انجینئرنگ، پیراماؤنٹ کمیونیکیشنز، موٹسنس جیولرز، بامر لاری، کیسَر وغیرہ۔