اسٹاک مارکیٹ 4 ماہ بعد بلند ترین سطح پر

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-11-2025
اسٹاک مارکیٹ 4 ماہ بعد بلند ترین سطح پر
اسٹاک مارکیٹ 4 ماہ بعد بلند ترین سطح پر

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستانی شیئر بازار میں طوفانی تیزی جاری ہے۔ سینسیکس اور نفٹی، دونوں آج زبردست اُچھال کے ساتھ کھلے۔ بینچ مارکیٹ بی ایس ای سینسیکس صبح کے ابتدائی کاروبار میں 0.3 فیصد بڑھ کر 85,912 پر پہنچ گیا، جبکہ این ایس ای نفٹی 50 بھی 0.3 فیصد بڑھ کر ریکارڈ 26,295 کے سطح پر جا پہنچا۔
صبح 9:15 بجے نفٹی 50 میں 0.16٪ کی بڑھت کے ساتھ 26,247.2 کا لیول دیکھا گیا، اور بی ایس ای سینسیکس 0.14٪ چڑھ کر 85,722.3 پر تھا۔ دونوں ہی انڈیکس اپنے پچھلے آل ٹائم ہائی سے ذرا نیچے رہے نفٹی کا 26,277.35 اور سینسیکس کا 85,978.25 (ستمبر 2024)۔
شیئر بازار میں تیزی کیوں آئی؟
بدھ کے روز نفٹی نے گزشتہ پانچ مہینوں کے بہترین سیشن کے ساتھ 14 مہینے کے سب سے اونچے لیول پر کلوزنگ دی۔ اس تیزی کو دسمبر میں امریکی فیڈرل ریزرو کی ممکنہ شرحِ سود میں کمی اور اگلے ہفتے ہندوستانی ریزرو بینک کے نرم مؤقف کی توقعات نے مضبوط سہارا دیا، جس سے بیاج سے متاثر ہونے والے گھریلو شیئرز میں زبردست خریداری دیکھی گئی۔ 2025 میں گھریلو بینچ مارکس نے دیگر ایشیائی اور ابھرتے ہوئے بازاروں کے مقابلے کمزور کارکردگی دکھائی تھی، جس کی بڑی وجوہات تھیں: پچھلے سال کی سست کمائی، اونچے ویلیوایشن، تجارت اور جیو پولیٹیکل غیر یقینی صورتحال—جن کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں زیادہ فروخت دیکھی گئی۔
لیکن اب حالات بدل رہے ہیں
گھٹتے ویلیوایشن
ٹیکس میں کمی
شرحِ سود میں ممکنہ نرمی
گھریلو سرمایہ کاری کا مسلسل بہاؤ
ان تمام عوامل نے بازار کے مستقبل کو مثبت سمت دی ہے، جبکہ غیر ملکی فروخت میں کمی کے آثار بھی نظر آنے لگے ہیں۔ ہندوستانی روپیہ بھی امریکی ڈالر کے مقابلے معمولی مضبوط ہوا اور 89.23 پر آ گیا۔ ایشیائی کرنسیوں کی مضبوطی نے اس میں مدد کی، لیکن کارپوریٹ قرض کی ادائیگی کے سبب ڈالر کے بہاؤ سے روپیہ کی بڑھت محدود رہی۔
دیگر ایشیائی بازاروں کا حال
نفٹی نے اس سے پہلے 27 ستمبر 2024 کو کاروبار کے دوران 26,277 پوائنٹ کا لیول چھوا تھا۔ سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے بجاج فائننس، بجاج فنسرو، آئی سی آئی سی آئی بینک، لارسن اینڈ ٹوبرو، ایشین پینٹس اور مہندرا اینڈ مہندرا کے شیئرز میں سب سے زیادہ منافع دیکھا گیا۔ وہیں، ایٹرنل، کوٹک مہندرا بینک، الٹرا ٹیک سیمنٹ اور ماروتی کے شیئرز میں کمی درج کی گئی۔ امریکی بازار بھی بدھ کو بڑھت کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ 0.48٪ گر کر 62.83 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار بدھ کو خریدار رہے اور انہوں نے 4,778.03 کروڑ روپے کے شیئرز خریدے۔ گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے بھی گزشتہ سیشن میں 6,247.93 کروڑ روپے کی خریداری کی۔