کاروبارمیں رفتار،گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کاروبارمیں رفتار،گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ
کاروبارمیں رفتار،گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

 

 

 

نئی دہلی:اس سال اگست میں ملک میں گاڑیوں کی خوردہ فروخت 14.48 فیصد اضافے کے ساتھ 1384711 یونٹس تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 120،9550 تھی ۔

منگل کو گاڑیوں کی فروخت کے اعداد و شمار جاری کرنے کے بعد آٹوموبائل ڈیلرز کی انجمن ایف اے ڈی اے کے صدر وکینش گلاٹی نے بتایا کہ اگست 2020 میں پورے ملک میں 120،9550 گاڑیاں فروخت کی گئیں جو اگست 2021 میں 14.48 فیصد بڑھ کر 1384711 گاڑیاں ہوگئی ہیں۔

اسی طرح دو پہیوں کی فروخت میں 6.66 فیصد ، تین پہیوں میں 79.70 فیصد ، مسافر گاڑیوں میں 38.71 فیصد ، ٹریکٹروں میں 5.50 فیصد اور تجارتی گاڑیوں میں 97.94 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق اس دوران دو پہیوں کی خوردہ فروخت 915126 سے بڑھ کر 976051 ، تھری وہیلر 16923 سے بڑھ کر 30410 یونٹ ، مسافر گاڑیاں 182651 سے 253363 اور ٹریکٹر 67999 سے بڑھ کر 71737 یونٹس تک ہو گئی ہیں۔

اسی طرح کمرشل گاڑیوں کی مجموعی فروخت 26851 سے بڑھ کر 53150 ، ہلکی کمرشل گاڑیاں 21520 سے بڑھ کر 34829 ، درمیانے کمرشل گاڑیاں 741 سے 2947 ، ہیوی کمرشل گاڑیاں 2365 سے 12463 تک بڑھ گئیں۔ (ایجنسی ان پٹ)