سوویرین گولڈ بانڈ اسکیم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2021
سوویرین گولڈ بانڈ اسکیم
سوویرین گولڈ بانڈ اسکیم

 

 

نئی دہلی :حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر 4 (5) -بی (ڈبلیو اور ایم) / 2021 مورخہ 12 مئی 2021 کے مطابق

سوویرین گولڈ بانڈز 2021-22(سیریز-IV )

 بارہ سے سے 16 جولائی، 2021 کی مدت کے لئے کھولے جائیں گےجس میںسیٹلمنٹ تاریخ 20 جولائی 2021 ہو گی۔ خریداری کی مدت کے دوران بانڈ کی اشاعت کی قیمت 4807 روپے (صرف چار ہزار آٹھ سو سات روپے) فی ایک گرام ہو گی، جیسا کہ آر بی آئی نے اپنی پریس ریلیزمیں بھی مورخہ 9 جولائی 2021 کو شائع کیا ہے۔

حکومت ہند نے ہندوستان کے ریزرو بینک کے ساتھ مشورہ کرکے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اُن سرمایہ کاروں کو جو آن لائن درخواست دیتے ہیں اور اس کے لیے ڈیجیٹل کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں تو انھیں فی گرام 50 روپئے ( صرف پچاس روپئے) کی رعایت دی جائے گی۔ اس طرح کے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈ بونڈ کی ایشو قیمت 4757 روپئے (چار ہزار سات سو ستاون روپئے صرف) سونا فی گرام رہے گی۔