اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-09-2025
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
لگاتار چار سیشنز میں گراوٹ درج ہونے کے بعد جمعرات کو ہندوستان کے ایکویٹی بینچ مارکس کمی کے ساتھ کھلے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ نکاسی اور امریکی ویزا پابندیوں پر خدشات نے سرمایہ کاروں کو محتاط رکھا۔ صبح 9:18 بجے  تک نفٹی 50 میں 0.2 فیصد کمی آ کر 25,008.5 پر اور بی ایس ای سینسیکس میں 0.13 فیصد کمی آ کر 81,603.96 پر پہنچ گیا۔
16 اہم شعبوں میں سے نو میں کھلتے ہی نقصان درج کیا گیا۔ وسیع اسمال کیپ اور مڈ کیپ میں تقریباً 0.1 فیصد کی گراوٹ آئی۔ پچھلے چار سیشنز میں 50-اسٹاک انڈیکس میں 1.4 فیصد کی کمی درج ہوئی ہے۔
ہندوستانی شیئر بازار کیوں گر رہا ہے؟
امریکہ نے نئے  ایچ-1 بی  ویزا درخواستوں کے لیے 100,000 ڈالر فیس کی اعلان کیا، جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات پر خدشات بڑھ گئے ہیں، کیونکہ وہ اپنی آمدنی کے بڑے حصے کے لیے امریکہ پر انحصار کرتی ہیں۔
عارضی اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے بدھ کو 24.26 ارب روپے (273.43 ملین ڈالر) کے ہندوستانی شیئر بیچے ہیں، جس سے ستمبر میں ان کی کل فروخت 1.32 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔