راجیو نارائن
دہلی والے اپنے ڈیزائنر شورومز پر فخر کرتے ہیں اور ممبئی والے اپنی بوتیکوں سے سجی گلیوں پر، لیکن جب بات ہائی اینڈ آن لائن شاپنگ کی آتی ہے تو بڑے شہر پیچھے رہ جاتے ہیں۔ اصل سرگرمی ناگالینڈ، میزورم، منی پور اور میگھالیہ کی کہر آلود پہاڑیوں میں ہے جہاں ہندوستان کے ‘دور دراز’ خریدار کلک کرکے ریٹیل انقلاب برپا کر رہے ہیں۔سیریم سے لے کر اسنیکرز تک، ہندوستان کی سات بہنیں بڑی آن لائن خریداری میں آگے بڑھ رہی ہیں، میٹروز کو حیران کر رہی ہیں اور کورئیر والوں کو پہاڑی سڑکوں پر دوڑنے پر مجبور کر رہی ہیں۔
نیشنل اسٹیٹسٹکس آفس کے Household Consumption Expenditure Surveyکے مطابق، شمال مشرق میں سات بہنیں کہلانے والی یہ ریاستیں صرف آن لائن شاپنگ نہیں کر رہیں ، وہ بڑی، اسٹائلش اور اتنی تیز شاپنگ کر رہی ہیں کہ گڑگاؤں کے مال ویدک دور کی باقیات لگنے لگے ہیں۔اعداد و شمار اتنے ہی دلکش ہیں جتنے ایک limited-edition iPhoneکی طلب۔ ناگالینڈ نے سب کو حیران کردیا جب اس نے پچھلے سال فی کس اخراجات میں 17.4 فیصد اضافہ درج کیا، جبکہ دیہی میزورم میں یہ شرح 14.2 فیصد رہی۔ میگھالیہ کے شہری علاقوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا اور منی پور 21.8 فیصد کے ساتھ قریب ہی رہا۔یہ چھوٹے چھوٹے اضافے نہیں بلکہ ایسے اخراجاتی ابھار ہیں جنہوں نے ماہرینِ شماریات کو اپنے spreadsheetsدوبارہ جانچنے پر مجبور کردیا۔ یہ نیا خرچ صرف چاول اور دال پر نہیں ہو رہا بلکہ ہائی اینڈ ملبوسات، ذاتی لوازمات، گیجٹس کے ساتھ ساتھ اسکن کیئر سیریم اور لپ اسٹک پر بھی ہو رہا ہے جن میں سے بعض کی فی اونس قیمت سونے سے بھی زیادہ ہے۔
وجوہات کی تہہ در تہہ پرتیں
انٹرنیٹ کی رسائی پہاڑوں میں اسی تیزی سے پھیل گئی ہے جیسے واٹس ایپ گروپوں میں memesپھیلتے ہیں۔ اسمارٹ فون اب چائے کے کپ جتنے عام ہیں،ان کے ساتھ آتے ہیں reels، influencer recommendationsاور TikTok tutorials۔ سیول میں جمعہ کو لانچ ہونے والی لپ اسٹک شیڈ ہفتہ کو کوہیما کی cartمیں ہوسکتی ہے اور اگر کورئیر دیوتا مہربان ہوں تو پیر تک کسی کے ہونٹوں پر۔ اس خطے کے نوجوان اور ڈیجیٹل ذہن رکھنے والوں کے لیے ہائی اینڈ شاپنگ کھپت نہیں بلکہ عالمی مکالمے میں شرکت کا جشن ہے۔
عالمی رحجانات سے ہم آہنگ
ثقافتی ذائقہ اس میں ایک موڑ شامل کرتا ہے۔ ہندوستانکے شمال مشرقی باشندے اپنی وراثت پر فخر کرتے ہیں لیکن عالمی رجحانات سے بھی گہری ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ اسی لیے خریدار K-beauty moisturisersکو مقامی جیکٹوں کے ساتھ جوڑتے ہیں یا ایسے اسنیکرز خریدتے ہیں جو بروکلین میں بھی آرام دہ لگیں اور آئزول کی گھومتی گلیوں میں بھی۔ آن لائن پلیٹ فارمز بھی اس کو سمجھنے لگے ہیں، اور ایسی کلیکشن پیش کر رہے ہیں جو روایت اور ٹرینڈز کو جوڑتی ہیں۔ جو خطہ کبھی صرف ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ کے طور پر پہچانا جاتا تھا، اب اسے ہائی اسٹریٹ کوٹور کے مرکز کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، جو یونیفارم پہنے بائیکر کے ذریعے کارڈ بورڈ بکسوں میں پہنچتا ہے۔
بڑھتی مالی صلاحیت
یہ تبدیلی بڑھتی ہوئی مالی سکت پر مبنی ہے۔NSO کے اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ شمال مشرقی گھرانوں کے پاس ڈسپوزایبل آمدنی موجود ہے اور لوگ اس کو ضروریات سے آگے بڑھنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کتنی تیزی سے اختیاری اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ میٹرو انڈیا میں خریدار آہستہ آہستہ بنیادی اشیاء سے نمایاں اشیاء کی طرف بڑھے۔ شمال مشرق میں یہ سفر دوڑ کی طرح ہوا۔ ایک سال آپ آن لائن کوکنگ آئل خرید رہے ہیں، اگلے سال ڈیزائنر گھڑیاں۔ ماہرینِ معیشت اسے کھپت کی ٹوکری میں تبدیلی کہتے ہیں؛ شمال مشرقی خریدار اسے کہتے ہیں: ‘اسٹائل وِش لسٹ کے ساتھ قدم ملا لینا’۔
یقیناً یہ خریداری کچھ ایسی مشکلات کے ساتھ آتی ہے جنہیں صرف آمدنی سے فوراً حل نہیں کیا جا سکتا۔ لاجسٹکس اب بھی کمزور کڑی ہے۔ سڑکیں گھومتی ہیں، کورئیر رینگتے ہیں، اور two-day deliveryاکثر two-weeks-if-luckyنکلتی ہے۔ شپنگ چارجز لپ اسٹکس کو بھی لگژری بنادیتے ہیں۔ کنیکٹیویٹی ایک اور مصیبت ہے۔ امفال کے کئی خریدار منجمد پیمنٹ پیج کو اس سے زیادہ دیر تک گھورتے رہے ہیں جتنی دیر وہ آئینے میں اپنے آپ کو دیکھتے ہیں۔ اور واپسی؟ خیر، جب تک پارسل پہنچتا ہے، لوگ اتنے تھک جاتے ہیں کہ اسے واپس کرنے کی ہمت نہیں کرتے۔
جوش بڑھ رہا ہے
پھر بھی خریداری میں ایک جادو ہے اور جوش ختم نہیں ہو رہا۔ تاخیر کو ہنسی مذاق کے ساتھ سہہ لیا جاتا ہے، شپنگ کے اخراجات کو تیوری چڑھا کر قبول کیا جاتا ہے، اور ناقص کنیکٹیویٹی کا ماتم کرنے کے بجائے اس پر طنز کیا جاتا ہے۔ صارفین کبھی کبھی کورئیر کو کوستے ہیں، مگر cartنہیں چھوڑتے۔ ہائی اینڈ اشیاء کی خواہش بہت مضبوط ہے۔ اگر استقامت کا کوئی برانڈ ایمبیسڈر ہوتا تو وہ شاید وہی میزو خریدار ہوتی جو اپنے سیریم کے پہنچنے کا صبر سے انتظار کرتی ہے اور مذاق اڑاتی ہے کہ شاید یہ پہنچنے سے پہلے ہی ایکسپائر ہو جائے۔
ناگالینڈ اور میزورم بلا شبہ علمبردار ہیں۔ ڈیمپور زیورات، اسنیکرز اور ملبوسات کی آن لائن خریداری سے گونج رہا ہے، جبکہ آئزول کے خریداروں نے ہائی اینڈ بیوٹی پروڈکٹس کو اتنا ہی ضروری بنا دیا ہے جتنا چاول کی شراب۔ میگھالیہ اور منی پور تھوڑے پیچھے ہیں، لیکن ان کے گھرانے بھی اتنی ہی تیزی سے اسٹائلش رہائش گاہوں میں ڈھل رہے ہیں جتنی تیزی سے بڑے میٹرو سبربز۔یقیناً میٹروز اب بھی حجم کے لحاظ سے غالب ہیں، لیکن شمال مشرق میں جنون اور ترقی کی رفتار انہیں سست بنا دیتی ہے۔ یہ ایسے ہے جیسے دوڑ اور میراتھن دیکھ رہے ہوں،میٹروز کے پاس اب بھی فاصلہ ہے مگر پہاڑ کہیں زیادہ توانائی کے ساتھ دوڑ رہے ہیں۔
مارکیٹرز کے لیے مخلوط منظرنامہ
ای-کامرس کمپنیوں کے لیے ہندوستانکے شمال مشرق میں آن لائن مارکیٹ کا ابھار ایک خواب بھی ہے اور ایک لاجسٹک ڈراؤنا خواب بھی۔ مارکیٹ نوجوان ہے، پرجوش ہے اور آرزو مند ہے، لیکن انفراسٹرکچر میں ابھی بہتری کی ضرورت ہے۔ حکومت کے پاس موقع ہے کہ بہتر سڑکیں، مضبوط انٹرنیٹ اور موثر کورئیر سروسز فراہم کرے۔ یہ شمال مشرق کو صرف ایک امید افزا مارکیٹ ہی نہیں بلکہ ٹرینڈ سیٹنگ مرکز میں بدل سکتا ہے،اگر پالیسی ساز ثبوت چاہتے ہیں کہ ترقی خواہش کو جنم دیتی ہے تو انہیں صرف میزورم اور ناگالینڈ کی شاپنگ ٹوکریوں کو دیکھ لینا چاہیے۔چنانچہ اگلی بار اگر کوئی سمجھے کہ ہندوستانکی صارفین کی ثقافت دہلی کے مالز یا ممبئی کی بوتیکوں سے طے ہوتی ہے، تو انہیں بتائیں کہ اصل ٹرینڈ سیٹر شیلانگ کے کیفے اور کوہیما کے ہاسٹلز میں بیٹھے ہیں، جو ایک ہاتھ سے لگژری سامان کو scrollکر رہے ہیں اور دوسرے ہاتھ سے چائے پی رہے ہیں۔ ہندوستانکے میٹروز ابھی بھی سائز کنگز ہیں، مگر شمال مشرق اسٹائل کوئین ہے۔
جیسا کہNSO کے spreadsheetsتصدیق کرتے ہیں، جب بات ہائی اینڈ شاپنگ کی آتی ہے تو پہاڑ صرف موسیقی سے زندہ نہیں ہیں بلکہ آن لائن شاپنگ کی نوٹیفیکیشنز سے بھی زندہ ہیں۔ سات بہنوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہائی اینڈ ہونا اب صرف خواہش نہیں؛ یہ پہلے ہی cartمیں موجود ہے۔
مصنف ایک سینئر صحافی اور کمیونیکیشن اسپیشلسٹ ہیں۔