ممبئی/ آواز دی وائس
ہندوستان کی معیشت میں اپریل تا جون سہ ماہی میں توقع سے زیادہ 7.8 فیصد کی ترقی کے بعد پیر کو ابتدائی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی میں تیزی دیکھی گئی۔ بی ایس ای سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 343.46 پوائنٹس بڑھ کر 80,153.11 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ این ایس ای نفٹی 105.8 پوائنٹس کی بڑھت کے ساتھ 24,532.65 پوائنٹس پر رہا۔
سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں میں سے انفوسس، ٹیک مہندرا، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، پاور گرڈ، ایچ سی ایل ٹیک اور این ٹی پی سی کے حصص میں منافع ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں ہندوستان یونی لیور، ریلائنس انڈسٹریز، آئی ٹی سی اور سن فارما کے حصص میں گراوٹ درج ہوئی۔
قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستان کی معیشت اپریل-جون میں توقع سے زیادہ 7.8 فیصد کی شرح سے بڑھی ہے۔ ایشیائی بازاروں میں جنوبی کوریا کا کوسپی اور جاپان کا نِکّی 225 نقصان میں رہے، جبکہ چین کا شنگھائی ایس ایس ای کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ فائدے میں رہے۔
امریکی بازار جمعہ کو منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئے تھے۔
بین الاقوامی معیار برینٹ کروڈ 0.41 فیصد کی بڑھت کے ساتھ 67.20 ڈالر فی بیرل پر رہا۔