ٹرمپ کے بیان کے بعد سینسیکس-نفٹی میں گراوٹ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 05-08-2025
ٹرمپ کے بیان کے بعد سینسیکس-نفٹی میں گراوٹ
ٹرمپ کے بیان کے بعد سینسیکس-نفٹی میں گراوٹ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
دنیا بھر کے ممالک پر امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے سے عالمی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی ہے، اور ہندوستانی بازار بھی اس سے محفوظ نہیں رہے۔ آج ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ توقع کے مطابق گراوٹ کے ساتھ کھلی۔ دونوں بڑے اشاریے بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی سرخ نشان کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آئے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر ہندوستان سے اشیاء پر سخت ٹیرف لگانے کی دھمکی دوبارہ دیے جانے کے بعد، آج یعنی منگل، 5 جولائی 2025 کو ہندوستان کے ایکویٹی بینچ مارک میں کچھ تبدیلی دیکھی گئی۔
سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 115.04 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 80,903.68 پر جبکہ نفٹی 18.20 پوائنٹس نیچے آکر 24,704.55 پر پہنچ گیا۔
ٹرمپ نے پیر، 4 جولائی 2025 کو، ہندوستان کی روسی تیل کی خرید پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی مال پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دی، جبکہ نئی دہلی نے ان کے بیان کو "غیر مناسب" قرار دیا اور اپنے اقتصادی مفادات کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اختلافات مزید گہرے ہو گئے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ تجارتی تنازع نے بازار کے رجحان کو متاثر کیا ہے، اور جب تک امریکی ٹیرف پر کوئی واضح تصویر سامنے نہیں آتی، بینچ مارک اشاریے محدود دائرے میں رہنے کی امید ہے۔