ایس بی آئی دے رہا ہے گولڈ لون پر ریاعت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-08-2021
ایس بی آئی دے رہا ہے گولڈ لون پر ریاعت
ایس بی آئی دے رہا ہے گولڈ لون پر ریاعت

 

 

 آواز دی وائس، نئی دہلی

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے صارفین کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ اب ایس بی آئی گولڈ لون پر 0.75 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) نے سونے کے قرضوں پر بڑی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں 0 اشاریہ 75 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

اس طرح اب گولڈ لون 7 اشاریہ 5 فیصد پر دستیاب ہوگا۔ جب کہ یہ پہلے8 اشاریہ 25 فیصد پر دستیاب مل رہا تھا۔۔ ایسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ اسکیم 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔

بینک کے عہدیداروں کی جانب سے یہ معلومات دی گءی ہے۔ بینک نے کہا کہ گولڈ لون لینے والے صارفین سونا گروی رکھ کر قرض لے سکتے ہیں۔ اس میں آپ سونے کے سکوں کے عیوض قرض لے سکتے ہیں جو بینک کے ذریعے خریدے گئے ہیں۔

اس کے لیے بہت کم کاغذی عمل درکار ہوگا۔ بینک کے مطابق گولڈ لون موجودہ ماحول میں بہت محفوظ اور تیز قرض ہے۔ یہ ایمرجنسی میں فوری قرض فراہم کرتا ہے۔

کم از کم آپ 20 ہزار روپے کا قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔

ایس بی آئی فی الحال 7.5 فیصد سود کی شرح پر گولڈ لون دے رہا ہے۔