ریلائنس میں اب ہوگی آرامکو کی 20 فیصد حصہ داری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
ریلائنس میں اب ہوگی آرامکو کی 20 فیصد حصہ داری
ریلائنس میں اب ہوگی آرامکو کی 20 فیصد حصہ داری

 


آواز دی وائس، ممبئی

سعودی آرامکو ہندوستان میں نجی شعبے کی بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کے آئل ریفائننگ اور کیمیکلز کے کاروبار میں تقریبا 20 فیصد شیر خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ معاہدہ 20 سے 25 ارب ڈالر میں کیا جا سکتا ہے۔

دونوں آئندہ چند ہفتوں میں اس کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2019 میں ریلائنس انڈسٹریز نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تیل کا 20 فیصد حصہ کیمیکلز کے کاروبار کو سعودی آرامکو کو 2019 میں 15 ارب ڈالر میں فروخت کرن کا اعلان کیا تھا۔

لیکن یہ معاہدہ رک گیا کیونکہ تیل کی قیمتیں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے زمین پر آگئیں اور دنیا بھر میں تیل کی طلب کم ہوگئی۔

اس سال جون میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ارب پتی صنعت کار مکیش امبانی نے امید ظاہر کی تھی کہ اس سال کے آخر تک سعودی آرامکو کے ساتھ شراکت داری کو باقاعدہ شکل دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آرامکو کے چیئرمین یاسر الرمیان آر آئی ایل کے بورڈ میں بطور آزاد ڈائریکٹر شامل ہو سکتے ہیں۔

تاہم اس معاہدے کی فی الحال آرامکو کی طرف سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ریلائنس کی ریفائنری کو خام تیل کی بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

اس میدان سے وابستہ افراد کے بڑی تعداد میں روزگار ملے گا۔