سعودی عرب: آموں کی سرزمین بنانے کی تیاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-05-2022
سعودی عرب:  آموں کی سرزمین بنانے کی تیاری
سعودی عرب: آموں کی سرزمین بنانے کی تیاری

 


جدہ:سعودی عرب کے جازان ریجن میں آموں کی فصل تیار کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آم کے باغات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے پورے علاقے میں آموں کے باغات کی کاشت کا کام بڑے پیمانے پر شروع کیا ہے۔

مئی 2005 کے دوران جازان ریجن میں 18 ہزار ٹن سالانہ آم کی پیداوار تھی۔ اس وقت پورے ریجن میں آم کے درختوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تھی۔ 30 قسم کے آم تیار کیے جارہے تھے۔ سال رواں 2022 کے دوران آموں کے باغات کی تعداد 19 ہزار109 تک پہنچ گئی ہے۔ درختوں کی تعداد دس لاکھ ہوچکی ہے۔ ان سے سالانہ 65 ہزار ٹن سے زیادہ آم پیدا ہونے لگے ہیں۔

awaz

جازان میں آم

جازان ریجن میں زرعی ریسرچ کے مرکز نے آموں کی فصل کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بڑی مدد دی ہے۔ جازان ریجن میں آموں کی فصل کا آغاز 1973 میں تجرباتی طور پر کیا گیا تھا پھر 1983 میں جدید تجربے کیے گئے۔ امریکہ، کینیا، مصر اور انڈیا سے آموں کی نئی قسموں کے پودے درآمد کرکے لگائے گئے۔ یہاں 60 قسم کے آم اگائے گئے جس میں کامیابی ملی ہے۔

جازان ریجن کی متعدد کمشنریوں میں آم کے باغات لگے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ صبیا کمشنری میں آم کے باغات ہیں جہاں 30 ہزار سے زیادہ درخت 600 ٹن سالانہ سے زیادہ کی پیداوار دے رہے ہیں۔