پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی نہیں ہوا اضافہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-07-2021
پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی نہیں ہوا اضافہ
پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی نہیں ہوا اضافہ

 

 

نئی دہلی

ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل آٹھویں روز ریکارڈ بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں ۔

ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل دسویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کے روز دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا ۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں ۔

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر —— پٹرول —— ڈیزل

دہلی ————— 101.84 —————— 89.87

ممبئی ۔————— 107.83 —————— 97.45

چنئی —————- 102.49 -—————-- 94.39

کولکتہ ———— 102.08 —————— 93.02

(ایجنسی ان پٹ )