کشمیر: ایک سال میں ایک کروڑ سیاحوں کی آمد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2022
کشمیر: ایک سال میں ایک کروڑ سیاحوں کی آمد
کشمیر: ایک سال میں ایک کروڑ سیاحوں کی آمد

 

 

نئی دہلی : مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ اس سال جنوری سے 3 جولائی تک ایک اندازے کے مطابق 1.06 کروڑ سیاح جموں و کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں۔

نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رواں کیلنڈر سال یعنی جنوری 2022 سے 3 جولائی 2022 تک جموں و کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس کا تخمینہ تقریباً 1,06,24,000 ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحت کے لیے 75 بہترین مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے نجی سرمایہ کاروں کو سیاحت کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کے لیے، جموں و کشمیر کی سیاحتی پالیسی، 2020 کو مطلع کیا گیا ہے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے سیاحت کو صنعت کا درجہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں 2019 سے اب تک تقریباً 30,000 لوگوں کو پبلک سیکٹر میں بھرتی کیا گیا ہے۔