محمد عمر: جس نے چمکدارمٹی کے برتنوں کے ناپید فن کو نئی زندگی دی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
محمد عمر: جس نے چمکدارمٹی کے برتنوں کے ناپید فن کو نئی زندگی دی
محمد عمر: جس نے چمکدارمٹی کے برتنوں کے ناپید فن کو نئی زندگی دی

 

 

احسان فضلی/ سری نگر

اگر آپ آج کے نوجوانوں سے چمکدار مٹی یا 'روغنی برتن' کے بارے میں پوچھیں تو آپ کو کوئی جواب نہیں مل سکے گا۔یقینا ان کی خالی نظریں آپ سے ہی جواب کی طلبگار نظر آئیں گی۔ کیونکہ مٹی کے برتنوں کو پالش کرنے کا فن گزشتہ چار دہائیوں میں تقریباً ناپید ہو چکا تھا۔پہلے یہ برتن چلن میں تھے۔ ان کا استعمال ایک عام رواج تھا، کیونکہ اس طرح کے برتنوں سے بھری دکانیں سیاحوں اور یاتریوں کو کشمیر میں عبادت گاہوں اور زیارت گاہوں کے ارد گرد کے بازاروں کی طرف راغب کرتی تھیں۔چاہیے وہ سری نگر کی جامع مسجد ہو یا چرار شریف میں شیخ نورالدین ولی کی درگاہ۔

اب چمکدار برتنوں کی واپسی کا سہرا 26 سالہ نوجوان محمد عمر کے سر جاتا ہے۔

جو کمہار خاندانوں میں سے ایک ہیں جو اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔ جو نشاط کے علاقے میں مٹی کے برتنوں کی خاندانی تجارت میں مصروف ہیں۔

دراصل سری نگر کے گاندھی میموریل کالج سے کامرس میں گریجویشن کرنے کے بعد، عمر بہتر منافع کے لیے خاندانی کاروبار کو بحال کرنے کے لیےسنجیدگی سے سوچ رہا تھا۔ وادی کے مختلف حصوں کے روایتی کمہاروں کے ذریعہ مٹی کے برتنوں کی پیداوار اور فروخت جوہری خاندانوں کے درمیان شراکت داری کا معاملہ رہا ہے۔

محمد عمر کمہار نے آواز-دی وائس کو بتایا، 'یہ 1980 کی دہائی کے اوائل تک عام تھا۔ جس کے بعد مانگ کم ہوگئی۔

ایسے ہی ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے عمر نے ڈگری کالج سے بی کام کی ڈگری مکمل کی۔وہ عام مٹی کے برتنوں کی فروخت اور پیداوار میں اپنا حصہ لیتا رہا۔ اس کے ساتھ ہی جب اس کے ذہن میں مٹی کے برتنوں کو چمکانے کا خیال آیا تو وہ فروخت بڑھانے کے نئے طریقے تلاش کرتا رہا۔

awaz

محنت شرط ہے ۔۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی 


انہوں نے کہاکہ ‘میں نے مٹی کے برتنوں کو چمکانے کے فن کا سروے کرنا اور سیکھنا شروع کیا۔سری نگر کے خانیار سے تعلق رکھنے والے واحد شخص غلام احمد کمہار تھے، جو تقریباً معدوم ہونے والے فن کو جانتے تھے۔

غلام احمد کمہار کے ساتھ فن 80 کی دہائی کے اوائل میں مر چکا ہوتا اگر یہ نوجوان چھ ماہ قبل ان سے رابطہ نہ کرتا۔اس نے کہا کہ مجھے فن میں دلچسپی پیدا ہوئی اور تقریباً چار ماہ میں اس کو کمہار سے سیکھا۔

اس کے بعد ہی وہ جموں و کشمیر کے ہینڈی کرافٹس ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے اپنے گھر پر ایک مکمل مرکز قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا، 'یہ فن ماحول دوست بھی ہے۔ 

مٹی کے برتنوں، ٹائلوں اور شو پیس کی گلیزنگ کو ٹوٹے ہوئے شیشے، لوہے کی دھول، تانبے کی دھول، انڈے کے خول اور خشک سیل کی سلاخوں کا استعمال کرکے بنایا جاتا ہے۔

عمر نے کہاکہ'میں نے دو ماہ قبل سینٹر (ان کے گھر پر) شروع کیا تھا، جس میں گرمی کی مدد سے برتنوں کو مختلف رنگوں میں پالش اور پینلنگ کیا جاتا تھا۔ اسی سالہ غلام احمد کمار نے بعد ازاں اپنے مرکز کا معائنہ کیا اور اس کی کارکردگی اور کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

awaz

 چمکدارمٹی کے برتن  کے خوبصورت نمونے 


یہی نہیں، جموں و کشمیر حکومت کا دستکاری کا محکمہ بھی نوجوانوں کو اس فن کو زندہ کرنے کی تربیت دینے کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے آگے آیا ہے۔

عمر نے کہاکہ یہ (دستی دستکاری کا محکمہ) نئے سیکھنے والوں کو تربیت دینے کے لیے فی کس 2000 روپے فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مٹی کے برتنوں کی گلیزنگ میں استعمال ہونے والے میٹریل کے لیے بھی محکمہ فنڈز فراہم کرتا ہے۔

محمود احمد شاہ کے مطابق، 'چمکدار مٹی کے برتن ایک فنا ہوتا فن تھا، جسے نوجوان کی کوششوں سے دوبارہ زندہ کیا گیا ہے

عمر نے کہاکہ "پچھلے دو مہینوں کے دوران، ہمیں اچھی خاصی تعداد میں آرڈرز موصول ہوئے ہیں" انہوں نے مزید کہا کہ بڑے آرڈر بھی ویٹنگ لسٹ میں تھے۔

awaz

عمر کی محنت رنگ لائی 


انہیں پہلے ہی 800 چمکیلی ڈیکوریشن ٹائلوں کے آرڈر مل چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اس وقت کے لیے کافی ہے، کیونکہ ہم شروع میں بہت سی اشیاء نہیں بنا سکتے تھے۔

وہ بنگلور میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بازاروں کی تلاش میں ہے۔ وہ کاروبار میں ملازمت کی 100 فیصد ضمانت کے ساتھ پر امید محسوس کرتا ہے۔

awazurdu