ماروتی نے کیا کاروں کی قیمتوں میں اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-01-2022
ماروتی نے کیا کاروں کی  قیمتوں میں اضافہ
ماروتی نے کیا کاروں کی قیمتوں میں اضافہ

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

ماروتی سوزوکی نے نئے سال میں اپنے ماڈلز کی قیمتوں میں 4.3 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ ہفتہ سے ہی نافذ ہو گیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ گاڑی کی قیمت میں اضافہ اشیاء کی قیمت اور پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 0.1 سے 4.3 فیصد اضافہ کیا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ اس کے تمام ماڈلز کی ایکس شو روم قیمتوں میں اوسطاً 1.7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ماروتی سوزوکی آلٹو سے لے کر ایس کراس تک 3.15 لاکھ روپے سے لے کر 12.56 لاکھ روپے تک کی کاریں بناتی اور فروخت کرتی ہے۔

 ماڈل کے حساب سے قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ ہوا؟

ماروتی سوزوکی ماڈلز کی قیمت میں اضافہ 2022 (روپے میں)

آلٹو 800 12,500

ایس پریسو 12,500

ویگن آر 30,000

سیلریو 16,000 

اگنیس   15,000

 15000   سوئفٹ

15,000 بیلینو

21,000 ڈیزائیر

10,000 ٹور ایس 8,000

سیاز 15,000

وٹارا بریزا 14,000

ارٹیگا 21,000

ایکس ایل16,000

ایس کراس 21,000

ایکو 27000

سپر کیری10,000

غور طلب ہے کہ ماروتی سوزوکی نے 2021 میں بھی قیمتوں میں تین بار اضافہ کیا تھا۔ گزشتہ سال جنوری میں کمپنی نے قیمتوں میں 1.4 فیصد اضافہ کیا تھا جبکہ اپریل میں 1.6 فیصد اور پھر ستمبر میں 1.9 فیصد اضافہ کیا تھا۔ کمپنی نے 2021 میں مجموعی طور پر قیمتوں میں 4.9 فیصد اضافہ کیا۔

 ابھی پچھلے مہینے ہی کمپنی نے کہا تھا کہ اسٹیل، ایلومینیم، کاپر، پلاسٹک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پچھلے ایک سال میں کمپنی کی پیداواری لاگت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ جس کے اثرات سے کمپنی کو بچانے کے لیے کمپنی کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے۔س