دیوالی سے قبل ہو رہی'جیو فون نیکسٹ' کی لاونچنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-10-2021
 دیوالی سے قبل ہو رہی'جیو فون نیکسٹ' کی لاونچنگ
دیوالی سے قبل ہو رہی'جیو فون نیکسٹ' کی لاونچنگ

 


آواز دی وائس، ممبئی

دیوالی سے پہلے جیو نے ’میکنگ آف جیو فون نیکسٹ‘ کا ویڈیو جاری کر دیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کامقصد جیو فون نیکسٹ کے لانچ کے پیچھے کے ویژن اور آئیڈیا کے بارے میں بتاناہے ویسے تو یہ نیا فون ہندوستان کو دھیان میں رکھ کر بنایا گیا ہے لیکن اس نے ابھی سے ہی بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو اپنی جانب مائل کرنا شروع کردیا ہے خیال رہے کہ پانچ سال کی قلیل مدت میں جیو ہندوستان کی زبان پر چھاگیا ہے۔

جیو نے جغرافیائی، مالی اور ماجی ہر طبقہ کے لوگوں کو چھوا ہے۔ ملک میں آج اس کے 43کروڑ سے زیادہ یوزرس ہیں۔

ہندوستان کے ہر گھر میں ڈیجیٹل کنیکویٹی کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ریلائنس جیو نے فیصلہ کن قدم اٹھانے کا منصوبہ بنایا اور اسی ٹھوس پہل کا نتیجہ ہے جیو فون نیکسٹ۔

جیو فون نیکسٹ ایک میڈ اِن انڈیا، میڈ فار انڈیا اور میڈ بائے انڈینس فون ہے۔ جیو فون نیکسٹ یہ یقینی بنائے گا کہ ہر ایک ہندوستانی کو مساوی مواقع ملے اورڈیجیٹل تکنیک کا فائدہ حاصل ہو۔

کمپنی نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ کیسے جیو فون نیکسٹ لاکھوں بھارتیوں کی زندگی کو بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ جیو فون نیکسٹ پرگتی آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا۔

یہ گوگل انڈرائیڈ کے ذریعہ بنایا گیا ایک عالمی سطحی آپریٹنگ سسٹم ہے جسے خاص طور پر ہندوستان کیلئے بنایا گیا ہے۔ پرگتی او ایس کو جیو اور گوگل کی بہترین ٹیکینشین نے تیار کیا ہے۔ اور جیسا کی نام سے ہی ظاہر ہے اس کا مقصد کفایتی قیمتوں پر بہترین ایکسپیرینس کے ساتھ سبھی کے لئے ترقی یقینی بناناہے۔

جیو فون نیکسٹ کا پروسیسر بھی ٹیکنالوجی لیڈر ہے، اسے کوالکام نے تیار کیا ہے۔ جیو فون نیکسٹ میں لگا کوالکام پروسیسر، فون کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا۔

یہ پروسیسر آپٹی مائزڈ کنیکٹویٹی اینڈ لوکیشن ٹیکنالوجی، آڈیو اور بیٹری کے بہتر استعمال کو بڑھائے گا۔ جیو فون نیکسٹ کی شاندار فیچر پوری طرح سے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔

جیو فون نیکسٹ وائس اسسٹنٹ یوزرس کوڈیوائس کو آپریٹ کرنے میں مدد کرتا ہے (جیسے ایپ کھولیں، سیٹنگ کو منیج کریں وغیرہ) ساتھ ہی انٹر نیٹ سے معلومات / کنٹینٹ آسانی سے اپنی زبان میں حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ استعمال کنندہ کو اس زبان میں بول کر مواد کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے جسے وہ سمجھ ستے ہیں۔ استعمال کنندہ کو اپنی پسند کی زبان میں کسی بھی سکرین کا ترجمہ کرنے کے قابل بناتاہے۔

یہ یوزرس کو اپنی پسند کی زبان میں کسی بھی مواد کو پڑھنے میں بھی مدد کرتاہے۔ ڈیوائس ایک سمارٹ اور طاقتور کیمرے سے لیس ہے جس میں پورٹینٹ موڈسمیت مختلف فوٹوگرافی موڈ ہیں۔

یوزرس چاہیں تو اپنے سبجیکٹ کو فوکس میں رکھ کر اس کے آس پاس کے بیک گراونڈ کو آٹوموڈمیں دھندھلا کرسکتاہے اس سے شاندار تصویریں کیپچر ہوتی ہیں۔ نائٹ موڈ یوزرس کو کم روشنی میں شاندار تصویریں لینے کی سہولت دیتا ہے۔ کیمرہ ایپ اینڈین آگمینٹڈ ریئلٹی فلٹر کے ساتھ پری۔ لوڈڈ آتا ہے۔ یعنی کیمرہ میں بہت سے فلٹر پہلے سے ہی لوڈ ہوکرآتے ہیں۔ ْJio اور Google Apps پری لوڈڈ ڈیوائس میں سبھی دستیاب اینڈرائڈ ایپ کا استعمال کیا جاسکتا ہے جسےGoogle Play Storeکے ذریعہ ڈیوائس میں ڈاون لوڈکیا جاسکتاہے۔

اس طرح Play Store پردستیاب لاکھوں ایپس میں سے وہ کسی بھی ایپ کو چننے کوآزاد ہیں۔ یہ کئی جیو اور گوگل ایپس کے ساتھ پری لوڈڈبھی آتا ہے۔

آٹو میٹک سافٹ ویئر اپ گریڈ جیو فون نیکسٹ آٹو میٹک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ اپ ڈیٹ رہتا ہے۔ اس کے تجربات وقت کے ساتھ بہتر ہوتے جائیں گے۔ یہ انٹرنیٹ سے جڑی پریشانیوں سے بچانے والے سیکورٹی اپ ڈیٹ کے ساتھ بھی آتا ہے۔

نیا ڈیزائن کیا گیا پرگتی او ایس، جو اینڈرائڈ کے ذریعہ آپریٹڈ ہے، لمبی بیٹری لائف یقینی بناتے ہوئے شاندار پرفارمینس یقینی بناتا ہے