جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹر سروسز: تین بھائی بہنوں کی امتحان میں کامیابی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
  جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹر سروسز: تین بھائی بہنوں کی
 امتحان میں کامیابی
جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹر سروسز: تین بھائی بہنوں کی امتحان میں کامیابی

 

 

 ڈوڈہ : جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے گذشتہ روز یوٹی سطح کے مسابقی امتحان جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز امتحان کی 187امیدواروں کی سلیکشن لسٹ جاری کی جس میں جموں وکشمیر کے دوردراز علاقہ جات اور مالی طور کمزور گھرانوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے بھی محنت کے دم پر کامیابی حاصل کی۔

اس مسابقی امتحان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین سگے بھائی بہنوں نے بھی کامیابی حاصل ہے۔ ضلع ڈوڈہ کے کابراه ترنکل علاقہ سے تعلق رکھنے والے منیر احمد وانی کی جوکہ ریاسی ریلوے پروجیکٹ میں بطور انجینئر کام کرتے ہیں،  دو بیٹیاں بومہ انجم وانی، عفرا انجم وانی اور فرزند سہیل احمد وانی نے کے اے ایس کا امتحان پاس کیا۔

عفرا انجم وانی نے آربی اے زمرہ میں 1034.50 نمبرات کے ساتھ 146ویں مقام پر ربی، بومہ انجم وانی نے 1050.50 فیصد نمبرات کے ساتھ 117واں مقام اور سہیل احمد وانی نے 1055 نمبرات کے ساتھ 111واں نمبر حاصل کیا۔ کے اے ایس یوٹی سطح کا مشکل ترین مسابقتی امتحان ہے جس کو کوالیفائی کرنے کے لئے تین مشکل مراحل یعنی ابتدائی میز تحریری (امتحان اور انٹرویو سے گذرنا پڑتا ہے ۔

اس امتحان میں بہن بھائیوں کی کامیابی ان کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تینوں بہن بھائیوں کے قابل فخر والدین منیر احمد وانی اور ان کی اہلیہ نے اپنے بچوں کی کامیابی پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے خاندان اور پورے بھلیسہ خطے کے لیے باعث فخر فخر لمحہ ہے۔ تینوں بہن بھائیوں نے علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ محنت اور عزم سے کوئی بھی اپنے مقاصد حاصل کر سکتا ہے،

چاہیے وہ کسی بھی رنگ ، نسل خطے ، طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔ ان بچوں کے لئے مشعل راہ بھی ہیں جو اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے مختلف خواب دیکھتے ہیں۔ چونکہ ایسا کوئی خواب نہیں ہوتا جسے پورا نہ کیا پورا کیا جا سکے۔

تین بھائی بہنوں کی کامیابی پر پوری وادی چناب بالعموم اور بالخصوص ڈوڈہ ضلع میں جشن کا ماحول ہے، سوشل میڈیا پر تینوں بھائی بہن ٹرینڈ کر رہے ہیں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے مبارک بادی پیغامات دیئے جارہے ہیں اور انہیں رول ماڈل کے طور پیش کیاجارہا ہے۔ 187 آسامیوں کے لئے پری لمینری میں 20790 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیاتھا جن میں سے 4462 کو تحریری امتحان کے لئے کوالیفائی قرار دیاگیاتھا ۔ تحریری امتحان میں 3916امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے ؟ 648 اُمیدواروں کو انٹرویو کے لئے کوالیفائی قرار دیا گیا۔