آئی فون 15 سے اٹھا پردہ۔ مین کیمرہ 48 میگا پکسل کا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 13-09-2023
 آئی فون 15 سے اٹھا پردہ۔ مین کیمرہ 48 میگا پکسل کا
آئی فون 15 سے اٹھا پردہ۔ مین کیمرہ 48 میگا پکسل کا

 

کیلی فورنیا :ٹیک کمپنی ایپل کا سال کا سب سے بڑا لانچ ایونٹ کیلیفورنیا میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔ اس سال کمپنی نے اپنے ایونٹ کا نام'ونڈر لسٹ' رکھا ۔ ایپل نے ایونٹ میں آئی فون 15 سیریز کا آغاز کیا۔ ایپل نے پہلی بار چارج کرنے کے لیے ٹائپ سی پورٹ فراہم کیا ہے۔

اس بار آئی فون 15 میں 48 میگا پکسل کا مین کیمرہ ہے۔ امریکہ میں آئی فون 15 کی قیمت 799 ڈالر اور آئی فون 15 پلس کی قیمت 899 ڈالر ہے۔

ہندوستان میں آئی فون 15 کے 128 جی بی ویرینٹ کی قیمت 79,900 روپے اور آئی فون 15 پلس کے 128 جی بی ویرینٹ کی قیمت 89,900 روپے ہے۔ جبکہ آئی فون 15 پرو کا 128 جی بی ویرینٹ 1,34,900 روپے میں دستیاب ہوگا اور پرو میکس کا 256 جی بی ویرینٹ 1,59,900 روپے میں دستیاب ہوگا۔
ایپل نے آئی فون 15 اور 15 پلس کو 5 رنگوں میں متعارف کرایا ہے۔

 ایپل نے اپنے نئے فون اور واچز کی رونمائی منگل کو کیلیفورنیا میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب میں کی۔

آئی فون 15 سیریز کے فونز سیاہ، نیلے اور سلور رنگ میں دستیاب ہوں گے اور ان کی سکرین برائٹنس پچھلے فونز سے زیادہ ہوگی۔
آئی فون کے نئے ماڈلز میں 48 میگا پکسل کیمرا ہے اور ان میں کسی بھی مشکل کی صورت میں سیٹلائٹ کے ذریعے مدد حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے-
کمپنی نے ایپل واچ سیریز 9 کو 8 کلر آپشنز میں لانچ کیا ہے۔ اس گھڑی میں ڈبل ٹیپ کا فیچر دیا گیا ہے۔ یعنی انگلیوں کو دو بار تھپتھپانے سے فون کال پک کر لی جائے گی۔ فون بھی ایک ڈبل تھپتھپانے سے منقطع ہو جائے گا۔ کمپنی نےایپل واچالٹرا2 بھی لانچ کیا۔

ایپل نے کہا کہ وہ اب اپنی کسی بھی مصنوعات میں چمڑے کا استعمال نہیں کرے گا۔ امریکہ میںایپل واچ سیریز 9 کےجی پی ایس ویرینٹ کی قیمت 399 ڈالر ہے۔جی پی ایس +سیلولرکی قیمت 499 ڈالر ہے اورواچ الٹرا2 کی قیمت 799 ڈالرہے۔