بینکوں کو ہدایات: تمام اضلاع میں لون میلہ لگایا جائے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-08-2021
بینکوں کو ہدایات: تمام اضلاع میں لون میلہ لگایا جائے
بینکوں کو ہدایات: تمام اضلاع میں لون میلہ لگایا جائے

 


آواز دی وائس، ممبئی

کورونا وبائی مرض کی دوسری لہر کے بعد معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی مراعات کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے ہیں۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پبلک سیکٹر بینکوں سے کہا کہ وہ مختلف شعبوں بالخصوص برآمدی شعبوں کی قرضوں کی ضروریات کو پورا کریں۔

اس کے ساتھ وزیر خزانہ نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ اکتوبر 2021 سے ملک کے تمام اضلاع میں قرضوں کی تقسیم کے لیے خصوصی مہم چلائیں۔

خیال رہے کہ بینکوں نے 2019 میں بھی اسی طرح کی مشق کی تھی۔

اکتوبر 2019 اور مارچ 2021 کے درمیان تقریباً 4.94 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے مختص کیے گئے۔