انڈین ریلوے کی جانب سے50ہزار نوجوانوں کو تربیت دینے کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-09-2021
انڈین ریلوے کی جانب سے50ہزار نوجوانوں کو تربیت دینے کا اعلان
انڈین ریلوے کی جانب سے50ہزار نوجوانوں کو تربیت دینے کا اعلان

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 مرکزی وزیر اشونی وشنو نے 'ریل کوشل وکاس یوجنا ' کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار نوجوانوں کو ریلوے کی جانب سے تربیت دی جائے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش پر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ریلوے کی جانب سے 50 ہزار نوجوانوں کو فیٹر، ویلڈر، مشینینگ اور الیکٹریشن کی تربیت دی جائے گی،اس سے نوجوانوں کو نوکری لینے میں آسانی ہوگی۔

'ریلوے کوشل وکاس یوجنا' کے تحت آئندہ تین برسوں میں یعنی 2024 تک مذکورہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو تکنیکی اعتبار سے ماہر بنا دیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیرریل اشونی وشنو نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی اس کی تربیت دی جائے گی۔

اس کے تحت 100 گھنٹوں کی ٹرینگ دی جائے گی۔

اس منصوبے میں 18 سال سے 35 سال تک کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا تربیت دیے جانے والے ایک ہزار نوجوانوں کا پہلا بیچ جلد شروع ہوگا۔