دبئی ایکسپو' میں ہوگا ہندوستان کا جلوہ '

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دبئی ایکسپو
دبئی ایکسپو

 

 

دبئی:یکم اکتوبر سے دبئی ایکسپو کا آغاز ہورہا ہے ۔جس میں ہندوستان سمیت ۱۹۰ ممالک حصہ لیں گے۔جبکہ ہندوستان کی پندرہ ریاستیں اس میں ملک کی نمائندگی کریں گی ۔اہم بات یہ ہے کہ اس ایکسپو میں ملک کے تقریبا نو وزرا شامل ہونگے۔

پویلین میں کئی ہندوستانی ریاستوں کی شرکت اپنی ثقافت ، روایت اور زبردست کاروباری مواقع کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے اعلیٰ کارپوریٹ گروپوں اور عوامی شعبے کی کمپنیوں کو بھی پیش کریں گی۔ ایکسپو 2020 کے چھ ماہ کے دوران بڑی تعداد میں حکومتی وزرا ، عہدیدار اور مشہور شخصیات انڈیا پویلین کا دورہ کریں گی ، جو کئی ثقافتی تقریبات کی میزبانی بھی کرے گی۔

"دبئی ایکسپو 2020 میں ، انڈیا پویلین موقع اور نقل و حرکت کے ساتھ پائیداری کے ستون پر اٹھنے والے ہندوستان کا چہرہ دکھانے کے لیے تیار ہے - ایک ایسی قوم جو دنیا کے مستقبل کی رہنمائی کے لیے تیار ہے۔

"  ایکسپو 2020 دبئی کے سب سے بڑے پویلین میں سے ایک ، انڈیا کے پویلین میں 600 انفرادی رنگین بلاکس پر مشتمل ایک جدید کائنیٹک فیکڈ ہوگا۔ یہ گھومنے والے پینلز کے موزیک کے طور پر تیار کیا گیا ہے جو مختلف موضوعات کو اپنے محور پر گھومتے ہوئے دکھائے گا۔ یہ 'انڈیا آن دی موو' کے تھیم کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ قوم کے بھرپور ورثے اور تکنیکی ترقی کا ایک منفرد امتزاج ہے۔

awazurdu

 جیسا کہ ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال منا رہا ہے ، ملک کا پویلین امرت مہوتسو کی تقریبات کی عکسبندی کرے گا ، جسے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے لانچ کیا تھا ۔ بہت سی سرگرمیوں اور ثقافتی تقریبات کے ذریعے دنیا کو نیا ہندوستان کی جھلک دکھائے گا۔ پورے چار منزلہ ڈھانچے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان علاقوں کی نشاندہی 11 بنیادی موضوعات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

پویلین دیگر شراکت دار ممالک کے ساتھ شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے قائدانہ مباحثوں ، بین الاقوامی تجارتی کانفرنسوں اور سیمیناروں کی میزبانی اور تعاون بھی کرے گا۔ مہمانوں کو ستاروں سے بھری راتوں ، متعدد ثقافتی شوز ، ہندوستانی تہواروں کے جشن اور ہندوستانی پکوانوں کا مزہ لینے کا موقع بھی ملے گا۔

  ہندوستان کا پویلین بھی توجہ کا مرکز بنے گا ۔ٹیکنالوجی کے اعتبار سے یہ پویلین شاندار ہوگا اور اس میں نہ صرف ہندوستان کی شاندار ثقافت اور اس کے ماضی کی جھلک پیش کی جائے گی بلکہ ان صلاحیتوں اور مواقع کو بھی دکھایا جائے گا ۔جس کی پیش کش یہ گھریلو اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر کرتا ہے۔

مارچ 2022 تک چلنے والے چھ ماہ کے ایکسپو 2020 دوبئی میں بھارت کی شرکت کے موضوع کا ذکر کرتے ہوئے کامرس و صنعت کی وزارت کے سکریٹری جناب بی وی آر سبرامنیم نے کہا کہ ’’ایکسپو 2020 دوبئی میں انڈیا پویلین میں 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کے لئے ابھرتے ہوئے ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قدموں کی جھلک پیش کی جائے گی۔

ایکسپو میں کووڈ۔ 19 کے خلاف ہندوستان  کی غیر معمولی لڑائی اور ایکسپو 2020 دوبئی میں  ہندوستان کی شرکت دنیا کے لئے بڑے مواقع پیش کرنے والے ایک عالمی کاروباری مرکز کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے کو اہم موضوع بنایا جائے گا-۔

 سبرامینم نے کہا ’’ایکسپو 2020 دوبئی میں  ہندوستان پویلین پائیداری کے ساتھ ساتھ مواقع اور آگے بڑھنے کی صلاحیت کے ستون پر ابھرتے ہوئے بھارت ، ایک ایسے ملک جو دنیا کے مستقبل کی قیادت کے لئے تیار ہے کی جھلک پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔

ایسے وقت میں جب ہندوستان اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے، انڈی پویلین امرت مہوتسو تقریبات کی جھلک پیش کرے گا ۔

 کئی سرگرمیوں اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعہ نئے ہندوستان کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

awazurdu

اس کے چار منزلہ ڈھانچے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ زونز کی نشان دہی 11 بنیادی موضوعات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

آب و ہوا اور حیاتیاتی تنوع، خلا، شہری اور دیہی ترقی، رواداری اور شمولیت ، گولڈن جوبلی ، علم اور آموزش، سفر اور کنکٹی وٹی، عالمی مقاصد، صحت اور تندرستی، فود ایگریکلچر اور روزگار اور پانی ۔

 پویلین میں آنے والوں کو ستاروں سے جگماتی نائٹ، طرح طرح کے ثقافتی شو، بھارتی تہواروں کی تقریبات دیکھنے اور ہندوستان کے لذیذ کھانوں سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔

ہندوستان کی شرکت کے لئے لوگوں کا جو ڈیزائن ہے اس میں چکر دکھایا گیا ہے جس سے طاقت، ہمت اور ترقی کے لئے آگے بڑھنے کا پتہ چلتا ہے۔ رنگ بھارت کے جھنڈے سے لئے گئے ہیں۔

زعفرانی رنگ طاقت اور حوصلے کی علامت ہے، سفید رنگ امن اور سچائی کو ظاہر کرتا ہے اور ہرا پیدواری صلاحیت ، ترقی اور پاکیزگی کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس کو ایکسپو 2020 دوبئی کے دوران تمام سرکاری مراسلات اور اسٹیشنری میں استعمال کیا جائے گا۔ ایکسپو 2020 میں بھارت کی شرکت کو انڈیا پویلین کی ویب سائٹ

(www.indiaexpo2020.com)کے ذریعہ کور کیا جا ئے گا۔

اس ویب سائٹ کو ایکسپو 2020 دوبئی کے لئے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام اور پویلین میں آنے والوں کو پروگرام، تقریبات اور سرگرمیوں کی معلومات فراہم کرانا ہے۔

awazurdu

ویب سائٹ میں میڈیا رجسٹریشن کے لئے ایک علیحدہ سیکشن ہوگا جس کے ذریعہ صحافی اور میڈیا ہاؤس ذاتی طور پر یا آن لائن انڈیا پویلین کی سرگرمیوں کو کور کرنے کی مناسب اجازت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ایکسپو 2020دوبئی میں انڈیا پویلین کے بارے میں مزید معلومات کے لئے برائے کرم دیکھیں۔

https://www.indiaexpo2020.com/

ایکسپو 2020 دوبئی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے برائے کرم دیکھیں

: https://www.expo2020dubai.com/en

awazurdu