غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.09 ارب ڈالر کی کمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-08-2021
 غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.09 ارب ڈالر کی کمی
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.09 ارب ڈالر کی کمی

 

 


آواز دی وائس، ممبئی

ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.09 ارب ڈالرسے گھٹ کر 619.36 ارب ڈالر رہ گئے۔

گزشتہ ہفتے میں یہ 8.89 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر اب تک کی ریکارڈ بلندی 621.46 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ ہفتہ یہ 30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 9.42 ارب ڈالر بڑھ کر 620.57 ارب ڈالر ہو گیا تھا۔

یہ گزشتہ ہفتے 611.17 ارب ڈالررہا تھا۔ ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزوغیر ملکی کرنسی کے اثاثے 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.35 ارب ڈالر سے گھٹ کر 576.37 ارب ڈالر رہ گئے۔

اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 7.2 کروڑ ڈالر گھٹ کر 36.88 ارب ڈالر رہ گئے۔مزیدپڑھیں:غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے لحاظ سے ہندوستان چوتھے مقام پراسی ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ذخائر 1.4 ملین ڈالر کی کمی سے 5.11 ارب ڈالر رہ گئے۔

ڈرائنگ کے خصوصی حقوق 70 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 1.54 ارب ڈالر رہ گئے۔