گاڑیوں کی فروخت میں ہندوستان نے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-01-2023
گاڑیوں کی فروخت میں ہندوستان نے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا
گاڑیوں کی فروخت میں ہندوستان نے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا

 

 

ٹوکیو: سال 2022 میں ہندوستان جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی تیسری بڑی گاڑیوں کی منڈی بن گیا، چین اور امریکا بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ جاپانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں پچھلے سال 42 لاکھ 50 ہزار نئی گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جاپان میں یہی تعداد 42 لاکھ رہی۔ سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق جنوری سے نومبر 2022 تک ہندوستان میں 41 لاکھ 30 ہزار نئی گاڑیاں خریداروں کو پہنچائی گئیں۔

ہندوستان کی معروف آٹوموبائل کمپنی نے اتوار کو اپنی کار سیلز کا دسمبر کا ڈیٹا جاری کیا جس سے فروخت کردہ گاڑیاں ملا کر کل تعداد ساڑھے 42 لاکھ ہوگئی۔

جاپانی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں فروخت کردہ گاڑیوں کا حجم مزید بڑھے گا کیونکہ ابھی ٹاٹا اور دیگر آٹومیکرز نے اپنی سیلز نہیں بتائی ہیں