انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 5 لاکھ روپے ہونی چاہئے: اسوچیم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-12-2022
انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 5 لاکھ روپے ہونی چاہئے: اسوچیم
انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 5 لاکھ روپے ہونی چاہئے: اسوچیم

 

 

نئی دہلی: صنعتی ادارے اسوچیم نے اگلے مالی سال کے عام بجٹ میں انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 5 لاکھ روپے کی تجویز دی ہے۔

آرگنائزیشن کے صدر سمیت سنہا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بجٹ سے پہلے کی اپنی تجاویز بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹیکس دہندگان کو اخراجات کے لیے زیادہ رقم ملے گی.

جس سے معیشت میں کھپت بڑھانے میں مدد ملے گی اور معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے میں فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت انکم ٹیکس کی حد بغیر کسی چھوٹ کے 2.50 لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ براہ راست اور بالواسطہ ٹیکس میں آئی تیزی سے حکومت کو انکم ٹیکس کی حد بڑھانے میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔