شئیر بازار میں زبردست گراوٹ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-06-2025
شئیر بازار میں زبردست گراوٹ
شئیر بازار میں زبردست گراوٹ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستانی شیئر بازار میں آج (13 جون 2025) کو زبردست گراوٹ درج کی گئی۔ اسرائیل کے ایران پر حملے، عالمی غیر یقینی صورتحال اور مہنگائی کے سبب دونوں بڑے انڈیکس سرخ نشان پر بند ہوئے۔ بازار بند ہونے کے وقت بی ایس ای سینسیکس 573 پوائنٹس جبکہ نفٹی 50، 169 پوائنٹس نیچے آگیا۔
کاروبار ختم ہونے کے وقت نفٹی 50، 169.60 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,718.60 پر بند ہوا، وہیں سینسیکس 573.38 پوائنٹس گر کر 81,118.60 پر بند ہوا۔
احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد انشورنس کمپنیوں کو بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے، انشورنس کلیم 1000 کروڑ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
کاروبار کے دوران سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والی کمپنیوں میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیاں بھی شامل تھیں۔ ایچ پی سی ایل ، بی پی سی ایل  اور آئی او سی  تینوں کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ دیکھی گئی، کیونکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے تناؤ کے سبب برینٹ کروڈ کی قیمت 7 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اسرائیل نے ایران کی اہم یورینیم افزودگی سہولت پر حملہ کیا اور اشارہ دیا کہ یہ آپریشن کئی دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ اڈانی گروپ کے شیئرز پر بھی شدید فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔