نئی دہلی/ آواز دی وائس
آج یعنی 6 مئی 2025 کو ہندوستانی شیئر بازار میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی دونوں ہرے نشان کے ساتھ کھلے، لیکن کچھ ہی دیر بعد دونوں اہم اشاریے سرخ نشان میں چلے گئے اور گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرنے لگے۔
ابتدائی کاروبار میں سینسیکس میں 100.4 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور یہ 80,696.44 پوائنٹس پر آ گیا، جبکہ نفٹی 40.15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,421 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بازار میں دن کے آغاز میں ہی اتار چڑھاؤ بھرے رجحانات دیکھنے کو ملے۔
کچھ شیئرز جو نقصان میں رہے:
بازار پر اس وقت دباؤ نظر آ رہا ہے، اور سیپلا، ڈاکٹر ریڈی کی لیبارٹریز ، سن فارما ، ٹائٹن اور ماروتی جیسے شیئرز سرخ نشان میں تجارت کر رہے ہیں۔
سینسیکس پر کن کمپنیوں کو فائدہ یا نقصان ہوا:
نقصان میں: ٹائٹن ، سن فارما ، آئی ٹی سی ،ریلائنس انڈسٹریز ، کوٹک مہندرا بینک، اور بجاج
فائدے میں: مہندرا اینڈ مہندرا ، بھارتی ایرٹیل ، نیسلے ، ہندوستان یونی لیور ، اور ٹاٹا اسٹیل
بین الاقوامی بازار کا حال:
ایشیا کے بازاروں میں شنگھائی ایس ایس ای کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ نقصان میں رہے۔ جنوبی کوریا کا کوسپی اور جاپان کا نِکّی 225 چھٹیوں کی وجہ سے بند رہے۔
امریکی بازار پیر کو منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئے تھے۔
بین الاقوامی سطح پر برینٹ کروڈ میں 1.56 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 61.17 امریکی ڈالر فی بیرل رہی۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کا رجحان
شیئر بازار کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار پیر کے روز خریداری کے موڈ میں رہے اور انہوں نے کل 497.79 کروڑ روپے مالیت کے شیئرز خریدے۔