اسٹاک مارکیٹ میں فلیٹ آغاز

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 21-07-2025
اسٹاک مارکیٹ میں فلیٹ آغاز
اسٹاک مارکیٹ میں فلیٹ آغاز

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
آج کاروباری سیشن کے پہلے دن شیئر بازار میں ملا جلا آغاز ہوا۔ ہندوستانی ایکویٹی انڈیکسز نے پیر، 21 جولائی کے کاروباری دن کا آغاز ایک ہلکی سی سطح پر کیا۔ این ایس ای نفٹی 50 کی شروعات 25,000 کے نیچے ہوئی، جبکہ بی ایس ای سینسیکس 1,800 کے اوپر مثبت رجحان کے ساتھ کھلا۔
تاہم، بڑے بینکنگ شیئرز کی اچھی سہ ماہی کارکردگی کے سبب بینک نفٹی 225 پوائنٹس بڑھ کر 56,508 پر کھلا۔ دوسری طرف، اسمال اور مڈ کیپ شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔ نفٹی مڈ کیپ 165 پوائنٹس گر کر 58,938 پر آ گیا۔
ابتدائی کاروبار میں، نفٹی 50 میں سرفہرست رہنے والے شیئرز میں ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ہنڈالکو، ٹاٹا اسٹیل اور الٹرا ٹیک سیمنٹ شامل تھے۔ وہیں، نفٹی 50 پیک میں سب سے زیادہ پیچھے رہنے والوں میں انڈس انڈ بینک، ریلائنس انڈسٹریز، ایکسس بینک، وپرو اور ٹائٹن شامل ہیں۔
دباؤ میں رہنے والے شیئرز میں ریلائنس انڈسٹریز، انفوسس، ایکسس بینک، مہندرا اینڈ مہندرا اور آئی ٹی سی شامل تھے، جو صبح کے کاروبار میں نمایاں طور پر مندی کا شکار رہے۔