نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دبئی ایکسپو کے آغاز پر ایک پیغام میں کہا کہآج کا ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک میں سے ایک ہے-سیکھنے کے لیے تیارہے ، نقطہ نظر کے لیے کھلا ذہن رکھتا ہے ، جدت کے لیے تیار ہے، سرمایہ کاری کے لیے بہترین مقام ہے ۔ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ آج ہندوستان موقع کی سرزمین ہے۔
جو بھی ہندوستانی دبئی میں ہیں ،وہ ہندوستانی پویلین کا رخ ضرور کریں ۔ یاد رہے کہ آج سے دبئی ایکسپو کا آغاز ہوا ہے جو کہ اگلے چھ ماہ تک جاری رہے گا ۔جس میں 194ممالک حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہندوستانی پویلین کا دورہ کرنے ، معاشی اور ثقافتی تعاون کے ان گنت راستوں کو تلاش کرنے کے لیے ضرور جائیں۔
مودی نے کہا کہ ہمارا ملک ٹیکنالوجی ، تحقیق اور جدت کی دنیا میں بہت ترقی کر رہا ہے۔ہماری معاشی ترقی صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کے امتزاج سے چلتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا پویلین کا موضوع ہے 'کھلے پن ، مواقع ، ترقی۔' ہندوستان کی جھلک اور ذائقہجاننے کے لیے پویلین کا دورہ کریں۔
مودی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ایکسپو متحدہ عرب امارات اور دبئی کے ساتھ ہمارے گہرے اور تاریخی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں بہت مددگار ثابت ہوگی ۔ان ہوں نے کہا کہ پچھلے سات سالوں میں حکومت ہند نے معاشی ترقی کو بڑھانے کے لیے کئی اصلاحات کی ہیں۔ ہم اس رجحان کو جاری رکھنے کے لیے مزید کام کرتے رہیں گے۔
ہندوستان کی ثقافت اور ترقی کی جھلک
۔ 6 ماہ تک جاری رہنے والے اس ایکسپو میں ہندوستان کی ثقافت اور ملک میں ترقی کو دکھایا جائے گا۔ اس میں آزادی کے 75 سالوں پر منعقد ہونے والے امرت مہوتسو پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ ایکسپو میں 180 ممالک کے پویلین بنائے گئے ہیں۔ ہندوستان کا پویلین بنانے میں 500 کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔ ایکسپو میں ہندوستان سے ٹاٹا گروپ ، ریلائنس ، اڈانی ، ویدانتا ، ایچ ایس بی سی جیسے بڑے ادارے شرکت کررہے ہیں ۔