دبئی ایکسپو: رنگا رنگ آغاز،دنیادیکھے گی ہندوستان کی اڑان

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-09-2021
دبئی ایکسپوکی افتتاحی تقریب
دبئی ایکسپوکی افتتاحی تقریب

 

 

دبئی:دبئی ایکسپو 2020 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں بین الااقوامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ایکسپو کا باقاعدہ آغاز یکم اکتوبر یعنی آج  سے ہوگا۔  تقریب میں یہ ایکسپو چھ مہینے تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر کے ممالک اپنی اپنی پویلین کے ذریعے اپنے آرٹ، کلچر اور ایجادات کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

سفید اماراتی لباس میں مردوں نے مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ رنگ برنگے لباس زیب تن کیے خواتین نے تقریب سے پہلے رقص کا مظاہرہ کیا۔ ایکسپو کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے اور ابو ظبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کے سامنے جھنڈے کو بلند کرنے سے ہوا۔

قوی ترانے کے بعد معروف اماراتی پیانسٹ، کمپوزر اور موسیقار حسین الجاسمی نے لوگوں کا استقبال ’مرحبا یا ہالا‘ گا کر کیا۔ ان کے بعد سعودی گلوکار محمد عبدو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ایکسپو کا آفیشل تھیم سونگ ’دس از آور ٹائم‘ حسین الجاسمی، مایسا کرم اور الماس نے گایا۔ اماراتی وزارت برداشت و ہم آہنگی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے انسانی ترقی پر توجہ دی ہے اور اس کے لیے انفراسٹرکچر تعمیر کیا، معیشت کو بہتر کیا اور ہر کسی کے لیے خوشحالی اور آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کیے۔ گولڈن جوبلی کے سال میں آج ہم دنیا کے ساتھ وہ سبق شیئر کر رہے ہیں جو ہم نے سیکھے۔

 دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد المکتوم نے یو اے ای میں لوگوں کا استقبال کیا۔

 تقریب میں امارتی گلوکار اہلم الشمسی، معروف پیانسٹ لینگ لینگ اور ایلی گولڈنگ نے ’اینی تھنگ کُڈ ہیپن‘ گا کر لوگوں کو محضوظ کیا۔

 افتتاحی تقریب میں گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ و گلوکارہ اینڈرا ڈے، اٹالین اوپرا سنگر اینڈریا بوسیلی، برطانوی گلوکارہ ایلی گولڈنگ، میگا سٹار اور پیانسٹ لینگ لینگ اور چار مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی اینجلیک کڈجو نے شرکت کی۔

 ایکسپو 2020 کی تقریبات کی نائب صدر کیٹ رنڈال نے بتایا کہ ’تقریب کے انتظام میں بہت سے چیلنجز سامنے آئے، لیکن ہمیں اس کے لیے بہت موزو جگہ ملی۔

رات کو منعقد ہونے والی 90 منٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد جمعے کو دبئی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا۔

 ایک بیان میں منتظمین کا کہنا ہے کہ ’جمعے کی تقریب میں 2013 میں مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا میں شروع ہونے والی ورلڈ ایکسپو کا بھرپور طریقے سے جشن منایا گیا۔

 ایکسپو میں شرکت کرنے والے ممالک کو بہتر اور زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے آئیڈیاز پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ 1889 میں ہونے والے پہلے ایونٹ میں فرانس نے ایفل ٹاور کا افتتاح کیا اور اس کے 12 برس بعد نیویارک میں ایکسرے مشین ایجاد ہوئی۔۔

 اب کی بار منتظمین نئے تعمیر شدہ شہر کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا کو درپیش چیلنجز اور مواقع کا احاطہ کریں گے۔ جہاں ایکسپو منعقد کی جا رہی ہے اس کا رقبہ 4.38 مربع کلومیٹر ہے اور یہ چھ سو فٹ بال گراؤنڈز کے برابر ہے۔

awazurdu

 ایکسپو میں یو اے ای کی پویلین ایک آرام کرتے عقاب کی طرح ہے، جبکہ سعودی عرب کی پویلین شرکت کرنے والے ممالک میں سب سے بڑی ہے جس میں بہت بڑی ایل ای ڈی مرر سکرین ڈسپلے اور سب سے بڑا انٹرایکٹو فلور ہے۔

 ایکسپو کے منتظمین کو توقع ہے کہ چھ ماہ میں اڑھائی کروڑ لوگ آئیں گے اور 192 ممالک شامل ہوں گے۔

 کیٹ رنڈال کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے اس سفر میں سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ میرا اس دھرتی سے تعلق نہیں، لیکن مجھے خطے اور عرب دنیا کے بارے میں بہت معلومات ملیں۔‘ ایکسپو میں حصہ لینے والے ممالک کے لیے موقع ہے کہ وہ آرکیٹیکچر، خوراک، زراعت، انڈسٹری، آرٹ اور تخلیقات کا مظاہرہ کریں۔ ایکسپو میں کھانے کے دو سو سٹال ہوں گے جہاں دنیا بھر کی 50 ڈشز پیش کی جائیں گی۔

یہ ایونٹ اصل میں 2020 میں ہونا تھا، لیکن COVID نے اس کی راہ میں رکاوٹ حائل کردی تھی، اور نئی دبئی ایکسپو 2020 کی تاریخیں جمعہ، یکم اکتوبر 2021 جمعرات، 31 مارچ 2022 تک رکھی گئی ہیں۔دبئی ایکسپو 2020 کے آفیشل نغمہ ’یہ ہمارا وقت ہے‘ کی ویڈیو ریلیز کی گئی، 4 منٹ 18 سیکنڈ کی ویڈیوکو صرف 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ کے قریب افراد دیکھ چکےتھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فرعون کا تابوت مصر کے پویلین میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا، تابوت کی 6 ماہ تک نمائش کی جائے گی۔ خیال رہے کہ سامتک (Psamtik) کا انسانی جسم جیسا قدیم تابوت رنگین لکڑی کا بنا ہے جو حال ہی میں دریافت ہوا ہے۔ تابوت پر فرعون کے زمانے کی نقش نگاری بھی کی گئی ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی کیا ہے؟

ورلڈ ایکسپو کی حیثیت سے اس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ چھ ماہ ہو سکتا ہے،اس میں یونیورسل نمائش کے موضوعات میں ”مین اینڈ ہز ورلڈ” مونٹریئل ایکسپو 67، ”ایج آف ڈسکوری” سیویلء ایکسپو 92 اور ”فیڈینگ دی پلانیٹ، توانائی برائے زندگی” ملان ایکسپو 2015 شامل ہیں۔ ورلڈ ایکسپو سیریز 1851 سے چل رہی ہے، پہلا ایونٹ جسے عظیم نمائش کہا جاتا ہے لندن میں منعقد ہوئی، یہ ایونٹ مختلف قومیتوں کے ایک عالمی اجتماع کی نمائندگی کرتے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس میں مختلف ممالک سے شرکت کے لئے آتے ہیں۔

awaz

دبئی پر چڑھ گیا ایکسپو کا بخار

دبئی کی قسط مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا میں منعقد ہونے والی پہلی قسط ہو گی، جس میں متحدہ عرب امارات کے مباحثوں میں سب سے پہلے روشنی ڈالی گئی ہے جو اس بات کی تشکیل کر رہے ہیں کہ ہم زندہ دنیا کی صلاحیتوں کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ منتظمین کا اندازہ ہے کہ ایکسپو 2020 کے چھ ماہ کے دوران 25 ملین افراد دبئی پہنچیں گے۔

ایکسپو 2020 کا ایونٹ جہاں منعقدہ ہورہا ہے وہ علاقہ 4.38 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور دبئی جنوبی ضلع میں واقع ہے، جو المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب اور دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دبئی اور ابو ظہبی کروز ٹرمینلز سے آسان رسائی کے اندر ہے

ایکسپو 2020 کے تین بنیادی موضوعات 

 پائیداری، نقل و حرکت اور مواقع یہ ہیں بنیادی موضوعات اور ان کو تین مخصوص ضلعوں میں مختلف طریقوں سے دریافت کیا گیا ہے۔ دبئی ایکسپو2020 کا خصوصی پاسپورٹ سیاحوں کو اپنی مرضی کے مطابق دنیا بھرکی ایک منفرد سیاحت کی اجازت دے گا اور وہ اس کی بدولت 200 سے زیادہ پویلینز کے دورے کرسکیں گے۔

حقیقی پاسپورٹ کی طرح،ایکسپو2020 کا ہرپاسپورٹ دوسرے سے مختلف ہے اور یہ سیکورٹی کی نمایاں خصوصیات کا حامل ہے،ہرپاسپورٹ کا ایک منفرد نمبر ہے،اس پر پاسپورٹ سائز کی تصویرچسپاں ہوگی، ذاتی تفصیلات کا اندراج ہوگا اور ہر صفحے پر پوشیدہ واٹر مارک میں تصاویروغیرہ شامل ہیں۔50 صفحات پرمشتمل اس کتابچے میں ایکسپو2020 کے تیم اہم موضوعات (تھیمز)یعنی موقع پویلین کا مشن ممکن، موبیلٹی پویلین کا الف اور پائیداری پویلین ٹیرا کے علاوہ مشہورالوصل پلازا کی تصویر بھی شامل ہے۔ پاسپورٹ میں متحدہ عرب امارات کے گولڈن جوبلی سال کے موقع پرایک خصوصی صفحہ مختص کیا گیا ہے۔

awaz

اس پر سونے کے ورق میں مہر لگی ہوئی ہے۔اس میں ملک کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی1971کی تصویر ہے۔سیاح دبئی ائرپورٹ کے ٹرمینل 3 یا آن لائن یا دبئی ایکسپو 2020 کی جگہ پر تمام اسٹورز سے 20 درہم (5.45 ڈالر) میں پاسپورٹ خرید کرسکتے ہیں۔

ہندوستان کا جلوہ 

اہم بات یہ ہے کہ اس ایکسپو میں ہندوستان کے تقریبا نو وزرا شامل ہونگے۔پویلین میں کئی ہندوستانی ریاستوں کی شرکت اپنی ثقافت ، روایت اور زبردست کاروباری مواقع کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے اعلیٰ کارپوریٹ گروپوں اور عوامی شعبے کی کمپنیوں کو بھی پیش کریں گی۔ایکسپو 2020 کے چھ ماہ کے دوران بڑی تعداد میں حکومتی وزرا، عہدیدار اور مشہور شخصیات انڈیا پویلین کا دورہ کریں گی ، جو کئی ثقافتی تقریبات کی میزبانی بھی کرے گی۔

"دبئی ایکسپو 2020 میں ، انڈیا پویلین موقع اور نقل و حرکت کے ساتھ پائیداری کے ستون پر اٹھنے والے ہندوستان کا چہرہ دکھانے کے لیے تیار ہے- ایک ایسی قوم جو دنیا کے مستقبل کی رہنمائی کے لیے تیار ہے۔"  ایکسپو 2020 دبئی کے سب سے بڑے پویلین میں سے ایک ، انڈیا کے پویلین میں 600 انفرادی رنگین بلاکس پر مشتمل ایک جدید کائنیٹک فیکڈ ہوگا۔ یہ گھومنے والے پینلز کے موزیک کے طور پر تیار کیا گیا ہے جو مختلف موضوعات کو اپنے محور پر گھومتے ہوئے دکھائے گا۔ یہ 'انڈیا آن دی موو' کے تھیم کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ قوم کے بھرپور ورثے اور تکنیکی ترقی کا ایک منفرد امتزاج ہے۔

افتتاحی تقریب کی رونمائی ہوگی آن لائن

ایکسپو 2020 دبئی کی افتتاحی تقریب امارات اور دنیا بھر میں آن لائن دکھائی جائے گی جمعرات 30 ستمبر 2021 کو شام کے 9 بجے دبئی کی ایکسپو 2020 کی ستاروں سے بھری افتتاحی تقریب بین الاقوامی سامعین اور متحدہ عرب امارات کے 430 سے ​​زائد مقامات پر براہ راست نشر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو شروع ہونے والی اس ایکسپو کی اس افتتاحی تقریب کے لیے متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلوں، کلینکسں اور دیگر مقامات پر سکرینیں لگائی جائیں گی۔ اس تقریب میں موسیقی اور ثقافتی پرفارمنس کو آن لائن نشر کیا جائے گا۔

دنیا بھر کے ناظرین افتتاحی تقریب کو عالمی لائیو سٹریم کے ذریعے دیکھ سکیں گے جو کہ virtualexpo.world اور ایکسپو ٹی وی کے ساتھ ساتھ عرب نیوز کی ویب سائٹ پر سعودی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے دستیاب رہی ۔

awaz

آتش بازی سے دبئی کا اآسمان روشن

یکم اکتوبر کو آتش بازی کی نمائش دبئی فیسٹیول سٹی، دی فریم اور پام جمیرا دی پوائنٹ میں ہو گی جو 2013 میں بولی جیتنے سے لے کر مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا کے علاقے میں پہلی عالمی ایکسپو کھولنے کے سفر کی یادگار ہے۔ ایکسپو 2020 میں پرفارم کرنے والوں میں عالمی شہرت یافتہ اینڈریا بوسیلی بھی ہیں۔

اس تقریب میں گولڈن گلوب جیتنے والی اداکارہ، گلوکارہ اور نغمہ نگار اندرا ڈے، برطانوی گلوکارہ اور گیت نگار ایلی گولڈنگ اور دیگر سٹارز شامل ہوں گے۔