نئی دہلی
ایشیائی بازاروں میں تیزی کے رجحان کے مطابق گھریلو شیئر بازاروں بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی میں بھی بدھ کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران اضافہ درج کیا گیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی خریداری نے بھی بازار کو سہارا دیا، جس سے گراوٹ کو روکنے میں مدد ملی۔
بی ایس ای سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 358.92 پوائنٹس بڑھ کر 77,245.83 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ این ایس ای نفٹی 101.2 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,096.90 پوائنٹس تک جا پہنچا۔
سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں میں سے ماروتی سوزوکی، آئی ٹی سی، ٹیک مہندرا، انفوسس، مہندرا اینڈ مہندرا اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر سب سے زیادہ منافع میں رہے۔ جبکہ ٹاٹا اسٹیل، ایشین پینٹس، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایکسس بینک کے شیئر خسارے میں رہے۔
ایشیائی بازاروں میں جنوبی کوریا کا کوسپی، چین کا ایس ایس ای کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ بڑھت میں رہے۔
امریکی بازار منگل کے روز گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔
بین الاقوامی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت 0.21 فیصد کی کمی کے ساتھ 111 ڈالر فی بیرل رہی۔
شیئر بازار کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار (ایف آئی آئی) منگل کو فروخت کنندہ رہے اور انہوں نے 2,103.74 کروڑ روپے کے شیئر فروخت کیے۔ دوسری جانب گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ڈی آئی آئی) نے 1,712.01 کروڑ روپے کے شیئر خریدے۔
منگل کے روز سینسیکس 0.54 فیصد اور نفٹی 0.40 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔