بریدہ میں کھجور میلے کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-08-2021
 بریدہ میں کھجور میلے کا انعقاد
بریدہ میں کھجور میلے کا انعقاد

 

 

بریدہ، القسیم

سعودی عرب کے صوبہ القسیم کے  دارالحکومت بریدہ میں ان دنوں 'کھجور میلہ' لگا ہوا ہے۔

بریدہ کھجور میلہ دنیا بھر میں مشہور ہے، جہاں بڑی تعداد میں خریدار اآتے ہیں اور مختلف اقسام کی کھجور خرید کر جاتے ہیں۔

غیرملکی سفارتکار بھی ’بریدہ کھجور میلہ‘ دیکھنے پہنچنے لگے سعودی عرب میں موجود غیرملکی سفارتکار بھی بریدہ کھجور میلے کو دیکھنے آرہے ہیں۔

متعدد برادر اور دوست ممالک کے سفرا اور سفارتکار بریدہ پہنچے ہیں۔ 

 ذرائع کے مطابق امریکی ایگریکلچرل اتاشی نے بریدہ می کھجور میلے میں خرید و فروخت، نیلامی اور رنگا رنگ پروگرام دیکھے اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔

امریکی اتاشی نے میلے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ یہاں سرکاری خدمات و سہولتوں اور رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں میں غیرمعمولی دلچسپی ظاہر کی۔

یاد رہے کہ مراکش، ماریطانیہ اور برطانیہ کے سفرا بھی بریدہ کھجور میلہ دیکھنے کے لیے پہنچے ہیں۔

مراکشی سفیر نے کہاکہ یہاں غیرمعمولی مقدار میں یہاں انواع و اقسام کی کھجوریں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کی پیداوار ہی نہیں اس کی صنعت بھی ترقی کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاپانی سفیر فومیو ایوائی نے کھجوروں کے معیار، تنوع اور سودوں کےحجم پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ سفرا کو کھجور میلے میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی دکھائے گئے جنہیں دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

مراکشی سفیر مصطفی المنصوری نے کہا کہ بریدہ کھجور میلہ منفرد ہے۔ یہاں انواع و اقسام کی کھجوریں وافر مقدار میں دیکھ کر اچھا لگا ہے۔

ماریطانیہ کے سفیر سید عالی نے کھجور میلے کے منتظمین کو شاندار انتظامات، خوبصورت پروگراموں اور اہم اقتصادی سرگرمیوں پرمبارکباد دی ہے۔