متحدہ عرب امارات میں وفد کی قیادت برلا کریں گے

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2022
متحدہ عرب امارات میں وفد کی قیادت برلا کریں گے
متحدہ عرب امارات میں وفد کی قیادت برلا کریں گے

 

 

نئی دہلی:لوک سبھا اسپیکر اوم برلا متحدہ عرب امارات (یواے ای)کے صدر کی دعوت پر 21 سے 25 فروری تک یو اے ای میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے۔ پ

ارلیمانی وفد کی یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہے۔وفد میں سشیل کمار مودی،فوزیہ تحسین احمد خان ،ایم کے وشنو پرساد،پی رویندر ناتھ ،شنکر لال وانی اور سوجائے رادھا کرشن ویکھے پاٹل اور لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اتپل کمار سنگھ اور جوائنٹ سکریٹری اجے کمار شامل ہیں۔

یو اے ای کے اپنے سفر کے دوران ہندوستانی وفد وہاں اپنے میزبان سے ملنے کے علاوہ یو اے ای کی وفاقی قومی کونسل کے صدر سکرگوباش ،ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن النہیان سے بھی ملاقات کریں گے۔اس کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے امیرشیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ مسٹر برلا 22 فروری کو وفاقی قومی کونسل سے بھی خطاب کریں گے۔وفد ابو ظبی اور دبئی میں ثقافتی اور تاریخی مقامات پر بھی جائے گا