اشہر عالم
بہار کے مدھوبنی ضلع کے پنڈول گاؤں میں 58 سالہ سیتا رام سہنی آج متھلا مکھانہ کی بدلی ہوئی تقدیر کے زندہ گواہ ہیں۔ تقریباً تین دہائیوں سے ان کا تالاب ہی ان کی پوری دنیا رہا ہے۔ کبھی ان کی زندگی ایک مانوس ترتیب کے مطابق گزرتی تھی: صبح سویرے تالاب میں کام، دوپہر کے لمبے وقت بیج صاف کرنا، اور شام کا اُن قیمتوں کی فکر میں گزر جانا، جو دور بیٹھے تاجر طے کرتے تھے۔ موسم اکثر خراب رہتا، منافع یقینی نہیں ہوتا تھا،بیچ میں موجود دلال تھوڑے سے کمائے ہوئے پیسے کا بڑا حصہ لے جاتے تھے۔ پھر بھی سہنی نے ہار نہیں مانی۔وہ مسکراتے ہوئے کہتے ہیں،ہمیں ہمیشہ پتا تھا کہ ہمارا مکھانہ خاص ہے، بڑا، سفید اور لذیذ۔ مگر دنیا کو اس کا ابھی اندازہ نہیں تھا۔
.webp)
مکھانا کسان سیتا رام سہنی
2022 میں سب کچھ بدل گیا، جب متھلا مکھانہ کو انتہائی اہم جغرافیائی شناخت(GI) ٹیگ ملا، ایک ایسی پہچان جو اس فصل کی خاصیت کو اسی زمین اور انہی ہاتھوں سے جوڑتی ہے جنہوں نے اسے پروان چڑھایا۔ سہنی کے لیے یہ صرف ایک لیبل نہیں تھا، بلکہ ایک تسلیم تھا۔ وہ فخر سے کہتے ہیں کہ اس ٹَیگ نے ہماری فصل کو نام دیا، ایک پہچان دی،اصلیت کی ضمانت بھی۔بہتر قیمتوں اور نئی خود اعتمادی کے ساتھ، سہنی اور ان کے دو بیٹوں نے بڑے خواب دیکھنے شروع کیے۔ انہوں نے اپنے گھر کے ایک کونے کو چھوٹی سی پروسیسنگ یونٹ میں بدل دیا، جہاں مکھانہ صاف کیا جاتا ہے، بھونا جاتا ہے، اور اپنے ہی برانڈ کے نام سے خوبصورتی سے پیک کیا جاتا ہے۔ جو کبھی صرف ایک خاندانی روایت تھی، اب ایک چھوٹے کاروبار کی شکل اختیار کر چکی ہے۔سہنی مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرے بیٹے پہلے گاؤں چھوڑ کر شہر میں نوکری کرنے کی بات کرتے تھے۔ اب وہ واپس آ گئے ہیں، تاکہ ہمارا اپنا برانڈ کھڑا کر سکیں۔ ہم اب دلالوں پر منحصر نہیں رہے۔ ہم براہِ راست اُن تاجروں کو بیچتے ہیں جو متھلا مکھانہ کی قدر جانتے ہیں۔
.webp)
مکھانا تاجر محمد راشد
خاندان کی تیار کی ہوئی چیزیں اب مدھوبنی اور دربھنگہ کی منڈیوں تک پہنچ رہی ہیں۔ لوگ ان کا نام پہچانتے ہیں اور ان کے معیار پر بھروسہ کرتے ہیں۔ آمدنی میں اضافہ نے گھر میں سکون بھی لایا ہے، بہتر رہائش، بچوں کی تعلیم، اور وہ عزتِ نفس جو برسوں سے کم ہوتی جا رہی تھی۔یہ ٹیگ صرف آمدنی نہیں بڑھاتا کہ وہ کہتا ہے۔یہ ہمیں خود پر یقین دلاتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ ہماری محنت اور ہماری زمین کی اپنی ایک قیمت ہے۔سہنی کی یہ باتیں آج پورے متھلانچل کے تالابوں میں گونج رہی ہیں، جہاں نسلوں سے مکھانا اُگانے والے کسانوں نے ایک نئی امید پکڑی ہے,اسی فصل سے جو کبھی نظر انداز رہتی تھی۔بینی پور، دربھنگہ کے 48 سالہ محمد راشد بھی یہی قصہ سناتے ہیں۔ وہ پرانے دن یاد کر کے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہتے ہیں کہ کیسے وہ بیوپاریوں کے رحم و کرم پر تھے، جو دل چاہے نرخ بتاتے اور وہ مجبوراً بیچ دیتے۔
وہ پرانے دن یاد کر کے کہتا ہے، کپہلے تو باہر کے لوگ ہی سارا کھیل چلا رہے تھے۔ ہماری بات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی تھی۔ پھر ذرا کھل کر سانس لیتا ہے، اب جی آئی ٹیگ کے بعد خریدار خود ہمارے پاس آتے ہیں۔ دام بھی تیس چالیس فیصد بڑھ گئے ہیں۔ لگتا ہے آخرکار ہماری محنت کی قدر ہونے لگی ہے۔راشد نے اپنا تالاب بھی بڑا کر لیا ہے اور اب دہلی، لکھنؤ تک سیدھا مال بھیجتا ہے۔ وہ خشک کرنے اور پیکنگ کے نئے طریقے آزما رہا ہے تاکہ مکھانا کی نازک خوشبو برقرار رہے۔ ہنستے ہوئے کہتا ہے، “یہ صرف کاروبار کا پھیلاؤ نہیں ہے۔ یہ عزت ہے۔ اب لوگ جانتے ہیں کہ ہمارا مال کیا قیمت رکھتا ہے۔ہیرا گھاٹ، دربھنگہ کے 29 سالہ افسر علی اس نئی نسل کی علامت ہیں، پڑھے لکھے، ٹیکنالوجی سے واقف، اور روایتی کھیتی کو بدلنے کا جذبہ رکھنے والے۔
وہ بڑے سادہ انداز میں سمجھاتے ہیں، جی آئی ٹیگ نے برآمدات کے دروازے کھول دیے ہیں۔ اب پٹنہ اور دہلی کے تاجر براہِ راست ہم سے خرید رہے ہیں۔افسر نے ویکیوم پیکنگ شروع کی ہے اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی۔ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے فروخت کر کے وہ نہ صرف اپنا کاروبار بڑھا رہا ہے بلکہ دوسرے نوجوان کسانوں کو بھی یہ سکھا رہا ہے کہ مکھانا صرف ایک فصل نہیں، بلکہ ایک باقاعدہ کاروباری ماڈل بن سکتا ہے۔
.webp)
دربھنگہ کے افسر علی
وہ ذرا سا رک کر مسکراتا ہے اور کہتا ہے کہ مکھانا ہماری پہچان ہے… لیکن اب یہ میرا کیریئر بھی ہے۔یہ بدلاؤ صرف مردوں تک محدود نہیں رہا۔ جھنجھارپور، مدھوبنی کی 42سالہ سنیتا دیوی بڑے فخر سے بتاتی ہیں کہ کیسے عورتیں اب خود فیصلے کر رہی ہیں، چاہے وہ کمیٹیاں ہوں یا سیلف ہیلپ گروپس۔وہ کہتی ہیں کہ پہلے تو سب کچھ مرد ہی سنبھالتے تھے، کھیتی، بیچنا، بات چیت کرنا۔ اب ہم خود مکھانا پیک کرتے ہیں، بیچتے ہیں۔ منافع بھی دگنا ہوا ہے اور ہمت بھی۔ان کا گروپ بھُنا ہوا اور مختلف ذائقوں والا مکھانا تیار کرتا ہے، جو قریب کی منڈیوں میں اپنے نام سے بیچا جاتا ہے۔ ان عورتوں کے لیے یہ صرف آمدنی نہیں، آزادی ہے۔ گھر میں اپنی بات کی اہمیت، معاشرے میں ایک پہچان، وہ سب جو کبھی آسان نہیں تھا۔
لہریاسرائے، دربھنگہ کے 25 سالہ آکاش کمار اس نئی شان کو چند الفاظ میں سمیٹ دیتے ہیں، متھلا مکھانا صرف ایک فصل نہیں… یہ ہماری شناخت ہے۔ جی آئی ٹیگ جہاں بھی جاتا ہے، ہمارا نام ساتھ لے جاتا ہے۔ لوگ اب ہمارے کام کی قدر کرتے ہیں۔
.webp)
دربھنگہ میں مکھانے کو تیار کرنے کا منظر
یہ بدلی ہوئی عزت صرف بڑھتے داموں میں نہیں دِکھتی، بلکہ اس نظریے میں بھی نظر آتی ہے کہ کسانوں کو اب محض محنت کرنے والے ہاتھ نہیں سمجھا جاتا، انہیں کاروباری، جدّت لانے والے، اور اپنی وراثت کے رکھوالے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سال 2022 میں جی آئی ٹیگ ملنے کے بعد متھیلا مکھانا نے جیسے نئی زندگی پکڑ لی۔ 2021 میں جہاں قیمت چار سے پانچ سو روپے فی کلو تھی، وہ 2025 تک گیارہ سو سے سولہ سو روپے تک پہنچ گئی، گنتی پر منحصر۔ باقاعدہ پروسیسنگ یونٹس بننے سے بیچ میں بیٹھے دلال کم ہوئے، اور کسانوں کے ہاتھ میں زیادہ منافع آنے لگا ۔ بہار حکومت کی تربیتی مہمات اور کوآپریٹو ماڈلز نے فصل تیار ہونے کے بعد والے پورے عمل کو مضبوط کیا، چاہے وہ صفائی ہو، برانڈنگ ہو یا خوبصورت پیکنگ۔ اب جب دنیا بھر میں صحت مند خوراک کا رجحان بڑھ رہا ہے، تو مکھانا، جسے اکثر ’سُپر فوڈ‘ بھی کہا جاتا ہے، مشرقِ وسطیٰ، امریکہ اور یورپ کی منڈیوں تک پہنچ رہا ہے۔
مصنف ایک کمیونیکیشن اسٹریٹجسٹ ہیں۔