مکیش امبانی کی دولت مزید ہوئی کم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-05-2022
مکیش امبانی کی دولت مزید ہوئی کم
مکیش امبانی کی دولت مزید ہوئی کم

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

مکیش امبانی کی دولت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ اور وہ 100 بلین ڈالر کے کلب سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ یہ ہفتہ ملک کے اعلیٰ صنعتکاروں کے لیے اچھا نہیں رہا۔

ہندوستان کے ارب پتی گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کی دولت میں زبردست کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ بلینیئرز انڈیکس میں نیچے آگئے ہیں۔ مکیش امبانی بھی 100 بلین ڈالر کے کلب سے باہر ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی کی دولت میں 527 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ان کی کل مالیت 108 بلین ڈالر ہے۔ وہیں مکیش امبانی کی دولت میں 1.15 بلین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ ان کی کل مالیت 89.5 بلین ڈالر ہے۔ اس گراوٹ کی وجہ سے دونوں سرکردہ صنعت کاروں کی معاشی درجہ بندی بھی گر گئی ہے۔

گوتم اڈانی پانچویں مقام سے چھٹے جب کہ مکیش امبانی نویں سے دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ہندوستان کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کا کاروبار تیل سے لے کر ریٹیل تک کئی شعبوں میں پھیلا ہوا ہے۔  ایک بار وہ ملک کا سب سے بڑا پرائیویٹ بینک 'دی بینک آف امبانی' بنانا چاہتے تھے لیکن کسی وجہ سے ان کا یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس دنیا کے امیر ترین افراد کی روزانہ کی درجہ بندی ہے۔

حساب کے بارے میں تفصیلات ہر ارب پتی کے پروفائل پیج پر خالص مالیت کے تجزیہ میں فراہم کی گئی ہیں۔ نیویارک میں ہر کاروباری دن کے اختتام پر اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ایلون مسک کا نام 216 بلین ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین صنعت کاروں میں سرفہرست ہے۔

جب کہ جیف بیزوس 129 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ گوتم اڈانی بھی اس فہرست میں مکیش امبانی سے چھٹے نمبر پر ہیں۔ گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کے درمیان تین صنعتکار لیری پیج، سرجی برن اور سٹیو بالمر شامل ہیں۔