افغانستان سے اکسپورٹ،امپورٹ پر لگی پابندی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2021
افغانستان سے اکسپورٹ،امپورٹ پر لگی پابندی
افغانستان سے اکسپورٹ،امپورٹ پر لگی پابندی

 



 

نئی دہلی

اشرف غنی کو ہٹاکر ملک کا اقتدار سنبھالنے والے طالبان نے بھارت کے ساتھ امپورٹ ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی ہے۔

اتوار کو کابل پر قبضہ کرنے کے بعد سے طالبان نے درآمد برآمد بند کر دی ہے اور اس کی وجہ سے وہاں کے تاجر بھی پریشان ہیں۔

فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (FIEO) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اجے سہائے نے کہا ہے کہ طالبان نے پاکستان کے راستوں سے آنے والی اشیاء کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کی وجہ سے وہاں سے درآمدات رک گئی ہیں۔

انہوں نے اے این آئی کو بتایا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ افغانستان سے خشک میوہ جات کے ساتھ ساتھ ہوزری کے کاروبار سے متعلقہ اشیا بھارت آتے ہیں۔ خشک میوہ جات اٹاری بارڈر سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ بھارت میں کئی جگہوں پر تاجر پریشان ہیں کیونکہ ان کا خشک میوہ جات کا کاروبار افغانستان پر منحصر ہے ، لیکن طالبان کے آنے کے بعد آمد و رفت اب بند ہیں۔