اکاسا ایئر لائنز نے ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے میں قدم رکھا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2022
اکاسا ایئر لائنز نے ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے میں قدم رکھا
اکاسا ایئر لائنز نے ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے میں قدم رکھا

 

 

نئی دہلی: ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے میں نئی ​ آکاسا ایئر لائن نے آج ممبئی سے احمد آباد کے لیے پہلی تجارتی پرواز کا آغاز شہری ہوا

بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے پہلی پرواز کو ہری جھنڈی دکھائی شہری ہوا بازی کے سکریٹری راجیو بنسل اور جوائنٹ سکریٹری اوشا پادھی، مسٹر سندھیا اور جنرل سنگھ کے ساتھ ممبئی ہوائی اڈے پر منعقدہ ایک مختصر تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے جبکہ ایئر لائن کے بانی سمجھے جانے والے معروف صنعت کار راکیش جھنجھن والا، سی ای او ونے دوبے ممبئی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔"

اکاسا ایئر لائن کے ٹکٹوں کی فروخت 22 جولائی کو ممبئی، احمد آباد، بنگلور اور کوچی سے شروع ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر، اکاسا ایئر لائن ممبئی اور احمد آباد کے درمیان ایک ہفتے کے لیے 28 پروازیں چلائے گی اور 13 اگست سے کوچی اور بنگلور کے درمیان ہفتے میں 28 پروازوں کے ساتھ سروس شروع کرے گی۔

آکاسا ایئر لائن کا بیڑا 72 طیاروں پر مشتمل ہوگا۔ اس موقع پر مسٹر سندھیا نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد ایک دیسی ایئر لائن ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے کی جمہوریت پسندی کا ایک اور ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب 130 کروڑ کی آبادی میں سے صرف 0.02 فیصد لوگ ہوائی جہاز میں سفر کرتے تھے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ خواب دیکھا ہے کہ ہوائی چپل پہننے والے بھی ہوائی جہاز میں اڑ سکیں۔

اس کے لیے ملک میں ہوائی سفر کے بنیادی ڈھانچے میں توسیع کی جارہی ہے۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں تقریباً 40 کروڑ لوگ ہوائی سفر کریں گے۔ جنرل سنگھ نے اپنے خطاب میں نئی ​​ایئر لائن کے آغاز کو ایک تاریخی موقع قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ طیارہ مسافروں کی امیدوں پر پورا اترے گا۔ اکاسا ایئر لائن کی حکمت عملی کم ایندھن استعمال کرنے والے ہوائی جہاز خرید کر ٹیئر-II اور ٹیئر-III شہروں کو سستی ہوائی خدمات فراہم کرنا ہے۔