افغان کرنسی مستحکم ہونا شروع

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
افغان کرنسی مستحکم ہونا شروع
افغان کرنسی مستحکم ہونا شروع

 

 

لندن

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق افغان حکومت کے خاتمے اور طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغان کرنسی مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق مارکیٹ کھلنے کے 3 دن بعد ڈالر کے مقابلے میں افغان کرنسی کی قدر میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے سابق وزیرِ خزانہ ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے افغان کرنسی کی قدر میں اضافہ خوش آئند قرار دے دیا۔

کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں عمر زاخیلوال کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ ہمارے لوگوں کی معاشی مشکلات کچھ حد تک کم ہو جائیں گی۔ افغانستان کے سابق وزیرِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ بین الاقوامی انسانی امداد آنے میں بھی تیزی آئے گی۔