مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے تین سائنسدانوں کو بین الاقوامی اعزاز

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-09-2025
 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی  کے تین سائنسدانوں کو بین الاقوامی اعزاز
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے تین سائنسدانوں کو بین الاقوامی اعزاز

 



مانو کے تین سائنسدانوں کو بین الاقوامی اعزاز  حیدرآباد، 22 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے 3 اساتذہ کی عالمی سطح کے سرکردہ 2 فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی اسٹانفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ایلسویئر بی وی میں شائع کردہ ”ممتاز بین الاقوامی سائنسدانوں کی فہرست“ مانو کے ان سائنسدانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ جن میں پروفیسر سلمان احمد خان ، کیمسٹری، پروفیسر رفیق ابو تراب، فزکس ؛ ڈاکٹر محمد فیضان، اسسٹنٹ پروفیسر باٹنی شامل ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر پروفیسر سلمان احمد خان اس فہرست میں سال 2020 سے ہی شامل ہیں۔ 31 کے ایچ انڈیکس کے ساتھ 3210 سے زیادہ حوالہ جات  ان کے نام کے ساتھ ریزیوم میں شامل ہیں۔

پروفیسر خان کے 220 تحقیقی مقالے ایلسویئر، ویلی، اسپرنگر اور دیگر بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی 5 کتابیں ہیں اور کئی کتابوں ان کے ابواب بھی شامل ہیں۔ جبکہ ان کی نگرانی میں 5طلبہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ فزکس کے پروفیسر رفیق محمد ابوتراب بھی مسلسل 2020 سے سائنسدانوں کی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان کی تحقیق آپٹیکل انفارمیشن پروسیسنگ، آپٹیکل سگنل پروسیسنگ، آپٹیکل ٹرانسفارمز، آپٹیکل انفارمیشن سیکیورٹی، فوئیر آپٹکس، اور ڈیجیٹل ہولوگرافی پر مرکوز ہے۔ ان کے 39 مقالے بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوئے ہیں اس کے علاوہ 37 پیئر ریویو جرنل 5 مقالے کانفرنس کی پروسیڈنگس میں شامل ہوئے اور 2 کتابوں میں ابواب شامل ہیں۔

مانو کی تیسری فیکلٹی ڈاکٹر محمد فیضان ، اسسٹنٹ پروفیسر باٹنی کی ہے۔ جنہیں اس باوقار فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے 4,300 سے زیادہ حوالہ جات موصول ہوئے ہیں، جس میں 30 کے ایچ-انڈیکس اور 59 کے i10-انڈیکس کے ساتھ انہوں نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر فیضان کی 138 اشاعتوں میں حصہ داری جس میں کتابیں، کتابی ابواب، اور تحقیقی مضامین شامل ہیں، اور دنیا بھر کے معروف سائنسی جرائد میں مقالے شامل ہیں۔