آرسی اے،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے32 طلبہ یوپی ایس سی سول سروسز امتحان میں منتخب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2025
آرسی اے،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے32 طلبہ یوپی ایس سی سول سروسز امتحان  میں منتخب
آرسی اے،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے32 طلبہ یوپی ایس سی سول سروسز امتحان میں منتخب

 



نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ میں تربیت یافتہ بتیس طلبہ یو پی ایس ایس کے سول سروسز امتحان دوہزار چوبیس میں متخب ہوئے ہیں۔آرسی اے کے کل اٹھہتر طلبہ نے انٹرویو دیا تھا جس میں سے بتیس طلبہ منتخب ہوئے ہیں۔بتیس منتخب طلبہ میں سے بارہ طلبہ خاتون امیدوار ہیں۔
  بتیس میں سے بعض طلبہ کو امید ہے کہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس سروسز ملے اور باقی کو رینکنگ کے مطابق آئی آر ایس، آڈٹ،اکاؤنٹ سروس،آئی آر ٹی ایس اور گروپ اے متعلقہ خدمات میں تقرری مل سکتی ہے۔
   جناب الفریڈ تھامس جنھوں نے کل ہند تینتسویں رینک حاصل ہے وہ اس سال جامعہ کی رہائشی کوچنگ کی جانب سے سب سے بہتر مظاہرہ کرنے والے امیدوار ہیں۔ان کے بعد محترمہ ارم چودھری نے چالیسویں رینک اور محترمہ رچیکا جھا نے اکیاونویں رینک حاصل کی ہے۔جامعہ کی رہائشی کوچنگ کے طلبہ کے بہترین اورعمدہ مظاہرے سے خوش پروفیسر مظہر آصف شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کامیاب طلبہ کو مبارک باد دی ہے۔
    پروفیسر مظہر آصف شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ ’یہ امر انتہائی باعث فخر و انبساط ہے کہ کہ آر سی اے نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔طلبہ کی یہ کامیابی جغرافیائی،معاشی اور سماجی طورپر پسماندہ طبقات کے طلبہ کو بااختیار کرنے کے تئیں ہمارے اس عہد کو اور مضبوط کرتی ہے۔ہماری خواتین امیدواروں نے بھی غیر معمولی طور پر بہتر مظاہرہ کیاہے اور صرف آر سی اے میں داخلہ لینے والے مستقبل کے امیدواروں کے لیے رول ماڈل نہیں نہیں بلکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مختلف کورسیز کررہی طالبات کے لیے بھی رول ماڈل ہیں‘۔
   پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا ’یوپی ایس سی دوہزار چوبیس کے نتائج جامعہ کی رہائشی کوچنگ میں فراہم کی جانے والی سخت کوچنگ کے متعلق بہت کچھ بتاتے ہیں۔یہ نتائج ہمارے طلبہ کی غیر متزلزل وقف ہونے کا ثبوت ہیں اور ہمارے ادارے سے ملنے والی غیر معمولی رہنمائی کا بھی ثبوت ہیں۔آر سی اے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے فضیلت کا ایک ماحول دوست نظام تیار کیا ہے جو ملک کے لیے بہترین سول سرونٹ فراہم کررہا ہے۔“
  پروفیسر انچارچ،آرسی اے پروفیسر ثمینہ بانو کی خودساختہ مینٹورشپ اس شان دار نتائج کے پیچھے اہم محرک رہی ہے کیوں کہ انھو ں نے ہر امیدوار کے ساتھ قریبی طورپر ساتھ رہ کر کام کیا تھا۔انتظامیہ نے منتخب طلبہ کی غیر معمولی محنت و استقلال اور اپنے مقصد کے تئیں وقف ہونے کو سراہا ہے جس نے بجا طورپر حتمی منتخب فہرست میں ان کا مقام متعین کیا ہے۔شیخ الجامعہ اورمسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ان طلبہ کی جو ذرا کی کمی کی وجہ سے منتخب ہونے سے رہ گئے انتھک کوششوں کا اعتراف کیا اور آئندہ ہونے والے امتحانات میں بہتر نتائج کے حصو ل کے لیے انھیں بھرپور تعاون دینے کی بات کہی۔
    یوجی سی اور سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیرئیر پلاننگ(سی سی اینڈ سی پی) کے زیر اہتمام آر سی سے دوہزار دس میں جامعہ میں  آرسی کا قیام ہوا تھا۔اس کا مقصد ایس سی،ایس ٹی، خواتین اور اقلیتوں کے طلبہ کے لیے سول سروسز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کی مفت کوچنگ اور رہائشی سہولیات فراہم کرنا تھا۔جامع کوچنگ کے لیے طلبہ کا انتخاب کل ہند تحریری ٹسٹ اور اس کے بعد انٹرویو کی بنیاد پر ہوتاہے۔
   یوپی ایس سی دوہزار اکیس کی ٹاپر محترمہ شروتی شرما آر سی اے،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اسٹار پروفارمر رہی ہیں۔
   سال دوہزار دس اور گیارہ سے دوہزار چوبیس تک آر سی اے نے تقریباً تین سو سول سرونٹ دیے ہیں جن میں آئی اے ایس، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس شمال ہیں۔ان کے علاوہ تین سو سے زیادہ طلبہ مختلف مرکزی اور ریاستی سروسز یعنی سی اے پی ایف، آئی بی، آربی آئی (گریڈ ب)، اے پی ایف،بینک پی او اور پی سی ایس وغیرہ میں منتخب ہوئے ہیں۔
   آر سی اے منظم ساخت والی کثیر جہتی کوچنگ اور شخصیت کے فروغ کے پروگرام کرتی ہے۔اس میں امتحان کے مختلف مراحل یعنی ابتدائی، مینس اور انٹرویو میں پانچ سو سے زیادہ گھنٹوں کی کلاسیز والی رہنمائی شامل ہے۔آخری مرحلے کے لیے اکیڈمی طلبہ کی بھلائی کے لیے موک انٹرویو کراتی ہے،سبکدوش سول سرونٹس اور مضمون کے ماہرین کے خصوصی لیکچر کراتی ہے اور منتخب آر سی اے،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے المنائی سے مینٹورنگ سیشن بھی کراتی ہے۔ اسی طرح آر سی اے میں طلبہ دوسری سروسز جیسے انڈین فاریسٹ سروسز(آئی ایف او ایس) سی اے پی ایف،ای پی ایف او،دیگر مرکزی اور ریاستی سروسزکے لیے بھی رہنمائی اور نگرانی فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ اکیڈمی چوبیس گھنٹے ایئر کنڈیشن لائبریری سہولت،مفت و ائی فائی اور محفوظ اور آرام دہ دارالاقامہ کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے