اجمل خاں طبیہ کالج کے 16 طلبہ میڈیکل آفیسر منتخب

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 26-11-2025
اجمل خاں طبیہ کالج کے 16 طلبہ میڈیکل آفیسر منتخب
اجمل خاں طبیہ کالج کے 16 طلبہ میڈیکل آفیسر منتخب

 



 علی گڑھ،: اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 16 طلبہ کا اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) کے ذریعے میڈیکل آفیسر (یونانی میڈیسن) کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کی کامیابی ان کی ذاتی محنت کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی مسلسل رہنمائی کی آئینہ دار ہے۔

منتخب ہونے والے طلبہ میں ڈاکٹر محمد حارث (بی یو ایم ایس، ایم ڈی)، ڈاکٹر ثانیہ خان (بی یو ایم ایس، ایم ڈی)، ڈاکٹر سعید الرحمن (بی یو ایم ایس، ایم ڈی)، ڈاکٹر صالحہ اختر (بی یو ایم ایس، ایم ڈی)، ڈاکٹر مصعب صدیقی (بی یو ایم ایس، ایم ڈی)، ڈاکٹر سعدیہ ریاض (بی یو ایم ایس، ایم ڈی)، ڈاکٹر محمد رمان خان (بی یو ایم ایس، ایم ڈی)، ڈاکٹر ثنا ذکی (بی یو ایم ایس، ایم ڈی)، ڈاکٹر رشدہ سعیدی (بی یو ایم ایس، ایم ڈی)، ڈاکٹر رشمی چوہان (بی یو ایم ایس)، ڈاکٹر محمد تسلیم (بی یو ایم ایس)، ڈاکٹر صدف جہاں (بی یو ایم ایس)، ڈاکٹر عبدالقادر خان (بی یو ایم ایس)، ڈاکٹر نورین جہاں (بی یو ایم ایس)، ڈاکٹر شفیعہ (بی یو ایم ایس) اور ڈاکٹر نازنین ایمان صدیقی (بی یو ایم ایس) شامل ہیں۔

فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی ڈین پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف نے منتخب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اے ایم یو کے یونانی نصاب اور اساتذہ و طلبہ کی لگن کی علامت ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ نئے میڈیکل افسران ریاست اتر پردیش میں صحت عامہ کے نظام میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔اجمل خان طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر بدرالدجیٰ خان نے بھی کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ادارے کے لیے باعثِ مسرت قرار دیا