پٹنہ ۔ پریس ریلیز
رحمانی30 نے ایک بار پھر اپنی شاندار تعلیمی کارکردگی کو ثابت کرتے ہوئے 2025 کے سی ایم اے فاؤنڈیشن امتحانات میں %100 کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی ادارے کی تعلیمی ترقی اور طلبہ کی بیش بہا صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔جون 2025 سیشن 1 میں، تمام 16 طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ یہ تسلسل یہ کامیابیاں 2025-24 کے سیشن کی شاندار کارکردگی کا تسلسل ہے، جس میں 12 طلباء نے امتحانات میں مکمل کامیابی حاصل کی تھی۔رحمانی 30 کی مسلسل کامیابیاں اس کے اعلیٰ تعلیمی معیار، طلبہ کی بہترین تیاری میں غیر معمولی محنت، اور انہیں عمدہ مواقع فراہم کرنے کے پختہ عزم و حوصلے کا زندہ ثبوت ہیں۔
CMA پروگرام کے متعلق
واضح رہے کہ CMA سی ایم اے (کوسٹ اینڈ مینیجمنٹ اکاؤنٹنٹ) ایک پیشہ ورانہ اکاؤنٹنگ ڈگری ہے جو لاگت کا تجزیہ، مالی منصوبہ بندی اور کاروباری فیصلوں میں معاونت فراہم کرنے کی مہارت دیتی ہے۔ یہ مالی کارکردگی کو بہتر بنانے اور تنظیموں میں موثر حکمت عملی بنانے کے لیے ضروری علم اور مہارت فراہم کرتا ہے۔یہ قابلیت نہ صرف پیشہ ورانہ استحکام کی علامت ہے بلکہ کیریئر کے بے شمار مواقع بھی فراہم کرتی ہے، اور اب یہ مسلم سماج کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک روشن مستقبل کا ذریعہ بن رہی ہے۔
رحمانی30 کا مشن: کامرس کے ذریعے کمیونٹی کو بااختیار بنانا
آپ کو بتا دیں کہ رحمانی30 کا مقصد تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو خود مختار اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے تیار کرنا ہے۔ ادارہ باصلاحیت، قابل اور ایماندار کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس، کمپنی سیکرٹریز، اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔یہ کوشش مسلم سماج میں کامرس کے میدان کی اہمیت اجاگر کرنے، طلباء کو بہترین اور انصاف پر مبنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنے، اور ان کامیابیوں کے ذریعے کمیونٹی کو خود مختار اور بااختیار بنانے کے مشن کا حصہ ہے۔رحمانی30 کے سرپرست،امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے اس شاندار کامیابی پر طلباء، اساتذہ، اور ادارہ و ملت کے خیر خواہوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے والد، حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانیؒ کو یاد کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ ہمیشہ کامرس،شعبہ میڈیکل اور انجینئرنگ کو برابر اہمیت دینے پر زور دیتے تھے۔
رحمانی30 کی جانب سے ایک اہم اعلان:
ہم آپ کے ساتھ کچھ اہم اپڈیٹس شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں:
ایک سالہ نیٹ ریپیٹر بیچ (2025–26) کے فارم بھرنے کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی ہے:
طلبا و طالبات دونوں کے لیے ایک سالہ نیٹ ریپیٹر بیچ میں داخلے کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ رحمانی30 کے تمام یونٹس — پٹنہ، بنگلور، پُنے اور حیدرآباد — پر لاگو ہوگا۔
دلچسپی رکھنے والے طلبہ سے گزارش ہے کہ اس اضافی وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد از جلد اپنا فارم مکمل کریں۔
سیٹوں میں اضافہ اور انٹرویو کی تاریخ میں توسیع:
کئی والدین اور سرپرستوں کی درخواست پر، امیرِ شریعت نے حیدرآباد، بنگلور، مونگیر اور پُنے یونٹس میں دو سالہ کورسز (JEE، NEET) اور جونیئر پروگرام (آٹھویں اور نویں جماعت) کے لیے سیٹوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، مزید طلبہ کو موقع دینے کے لیے انٹرویو کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔