پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی کو نیشنل بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 11-11-2025
پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی کو نیشنل بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ
پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی کو نیشنل بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ

 



 علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اردو کے استاد پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی کو عالمی یوم اردو آرگنائزنگ کمیٹی نے غالب اکیڈمی، نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں نیشنل بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ 2025سے نوازا گیا۔

ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سید احمد خان نے پروفیسر صدیقی کو اردو ادب کی ایک درخشاں شخصیت قرار دیا، جن کی تنقید، تحقیق، لسانیات، ترجمہ اور صحافت کے شعبوں میں گراں قدر خدمات نے اردو ادب کی دنیا میں دیرپا اثرات مرتب کئے ہیں۔

پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی کی دو درجن سے زائد کتب شائع ہوچکی ہیں، جب کہ ان کے ایک سو سے زائد تحقیقی و تنقیدی مضامین قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ اپنی علمی خدمات کے علاوہ پروفیسر صدیقی نے دہلی کی مختلف سرکاری و ادبی اداروں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اردو زبان کے فروغ و تحفظ کے لیے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں