#NeerajChopra

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
#NeerajChopra
#NeerajChopra

 

 

ٹوکیو:ایتھلیٹکس میں میڈل جیتنے کے لیے ہندوستان کا 121 سالہ انتظار ختم ہو گیا ہے۔ جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے اس کھیل میں ہندوستان کو گولڈ میڈل دیا۔ اس نے فائنل میں 87.58 میٹر پھینک کر گولڈ حاصل کیا ۔

یہ اولمپک تاریخ کا کسی ہندوستانی کھلاڑی کا ایتھلیٹکس کا پہلا میڈل ہے۔ پہلی بار ہندوستان نے اولمپک میں 7 میڈل جیتے۔ اس سے پہلے 2012 لندن اولمپک میں 6 میڈل ملے تھے۔ اس طرح سے ہندوستان نے125 سال میں پہلی بار سات میڈل جیتنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیرج چوپڑا ہندوستان کے لئے انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے محض دوسرے کھلاڑی ہیں۔ شوٹر ابھینو بندرا نے بیجنگ اولمپک میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور اب نیرج چوپڑا نے اس تاریخی کارنامے کو انجام دیا ہے۔