#National Defence Academy

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2021
#National Defence Academy
#National Defence Academy

 

 

سپریم کورٹ نے بدھ کو خواتین کے لیے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے داخلہ امتحان کا راستہ صاف کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے این ڈی اے کے داخلہ امتحانات میں خواتین کے حصہ لینے کے لئے عبوری حکم جاری کیا۔

جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس رشی کیش رائے کی ڈویژن بنچ نے کُش کالرا کی رٹ پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے عبوری حکم جاری کیا۔ عرضی گزار نے این ڈی اے کے امتحان میں شرکت کے لئے خواتین امیدواروں کو اجازت دینے کا حکم کا عدالت عظمی سے مطالبہ کیا تھا۔

عدالت نے یونین پبلک سروس کمیشن سے بھی کہا کہ وہ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو ترمیم کے ساتھ شائع کرے۔ کورٹ نے حکومت کی مخالفت کو قبول نہیئں کیا اور کہا کہ حکومت اپنی ذہنیت تبدیل کرے