محمد رحید کا کیلکولیٹر کی رفتار کے حساب کا عالمی ریکارڈ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 25-10-2025
محمد رحید کا کیلکولیٹر کی رفتار کے حساب کا عالمی ریکارڈ
محمد رحید کا کیلکولیٹر کی رفتار کے حساب کا عالمی ریکارڈ

 



کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
دہلیز ورلڈ اسکول میں زیر تعلیم پونور کے طالب علم محمد رحیدنے اپنی غیر معمولی رفتار کلکولیٹر کی مہارت کے لئے انٹر نیشنل بک آف ریکارڈمیں نام درج کرکے ایک قابل ذکر تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔
غیر معمولی درستگی اور رفتار کا مظاہرہ کرتے ہوئے رحیدنے کامیابی کے ساتھ صرف ۲۴ سیکنڈ میں اسے ۰۰۱ تک نمبروں کا اضافہ کیا ہے۔واضح رہے کہ کرناٹک کے رہنے والے رحید بن عبدالطیف فی الحال دہلیز ورلڈ اسکول میں انٹر میڈیٹ اسلامک انٹاگریٹڈ جونیئر مینجمنٹ پروگرام کی تیاری کررہا ہے۔جوکہ مرکز گارڈ ن پونور کوزی کوڈ کیرالہ کے تحت جاری ہے۔
اس کی غیر معمولی صلاحیت اور کامیابی پر اساتذہ اور ہم سبق ساتھیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔رحید نے اب اپنی نگاہیں گنیس بک آف ریکارڈ پر مرکوز ہیں۔اس موقع پر دہلیز ورلڈ اسکول کے بانی ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری پرنسپل نوفل نورانی،منیجر ابو صالح ثقافی ودیگر اراکین نے رحید کی کامیابی پر اعزازیہ فخر سے نوازا۔