کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
ریاستی سطح پر منعقعدہ سی بی ایس ای کلسٹر ایکس ایتھلیٹک میٹ میں آج یہاں کالی کٹ میں جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے ماتحت چل رہے مرکز انگلش میڈیم اسکول میں زیر تعلیم طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔سی بی ایس ای کے پروگرام میں ریاست گیر سطح پر یعنی کاسر گوڈ سے تریشور تک ہزاروں طلبہ نے مختلف موضوعات میں حصہ لیا
۔واضح رہے کہ مرکز انگلش میڈیم انٹر نیشنل اسکول سے کشمیری طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا۔ جس میں کشمیر کے لداخ سے محمد عسکری درجہ ۹ کے طالب عالم نے ڈسک تھرو میں انڈر14مقابلہ میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
علاوہ ازیں ۰۰۲ میٹر کی دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔جبکہ ایک دوسرے طالب عالم نواز علی نے شاٹ پُٹ مقابلہ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اور ۰۰۴ میٹر کی دوڑ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔اور انڈر ۷۱ مقابلہ میں مزمل شبیر نے جیولن تھرو میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔طلبا کی اس شاندار کامیابی کیلئے اسکول اسپورٹ ٹیچر رنیشن مون کی رہنمائی کی۔ریاستی سطح پر کامیاب ترین بچوں کو نیشنل طور پر منتخب کیاگیا
۔ان بچوں کو اگلے مقابلوں کیلئے قومی سطح پر موقع ملے گا۔اس موقع پر کامیاب طلبہ کیلئے استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سرپرستی پرنسپل محمد شافی،ایڈ منسٹریٹو آفیسر عبدالغفور ثقافی،وائس پرنسپل سہیل شوکت اور پی ٹے اے صدر ڈاکٹر عمر ماسٹر نے کی۔اساتذہ واراکین نے طلبا کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کامیاب مستقبل کی دعا کی۔