آج یوم فتح آج یوم فتح آواز دی وائس : نئی دہلی کارگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ آج ملک بھر میں منائی جارہی ہے۔
قوم اپنے جنگی ہیروز کو یاد کر رہی ہے اور کارگل وجے دیوس پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ یہ دن 1999 میں آپریشن وجے میں بھارتی مسلح افواج کی فتح کی علامت ہے جب انہوں نے کارگل سیکٹر میں اونچی چوکیوں سے پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ دراندازوں کو بے دخل کر دیا تھا۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آج لداخ کے دراس میں کارگل وار میموریل کا دورہ کریں گے اور 1999 میں کارگل تنازعہ کے دوران ہندوستانی مسلح افواج کی ناقابل تسخیر جرات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت بھی آج دراس میں کارگل شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔