#KalyanSingh

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2021
#KalyanSingh
#KalyanSingh

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈرکلیان سنگھ نہیں رہے۔ انہوں نے 89 سال کی عمر میں ایس جی پی جی آئی میں آخری سانس لی۔ یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اور گورنر کلیان سنگھ48 دنوں کے لیے اسپتال میں داخل تھے۔ 7 دن تک وینٹی لیٹر پر تھے۔ 21 جون کو انہیں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے لکھنؤ کے لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد ، صحت میں بہتری نہ آنے کی وجہ سے انہیں 4 جولائی کو پی جی آئی منتقل کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے کلیان سنگھ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کلیان سنگھ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آخری رسومات پیر کے روز ان کی کرمبومی اتراولی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ یوپی میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے